اہم خبریںبین الاقوامیبین الاقوامی خبریں نیویارک کی عدالت نے نومنتخب امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو مجرم قرار دےدیا chiefeditorJanuary 11, 2025 نیویارک کی عدالت نے نومنتخب امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو مجرم قرار دےدیا۔ امریکی عدالت کا کہنا ہے ڈونلڈ ٹرمپ ہش منی کیس میں مجرم ہیں لیکن ٹرمپ کو قید یا جرمانہ نہیں کر رہے۔ امریکی عوام نے ڈونلڈ ٹرمپ کو ایک بار پھر اپنا صدر چُن لیا ڈونلڈ ٹرمپ امریکی تاریخ کے پہلے سزایافتہ صدر ہوں گے۔ نیویارک کی عدالت نے ٹرمپ کے جرم کو ریکارڈ میں شامل کرنے کا حکم دے دیا۔ ڈونلڈ ٹرمپ کا عدالت میں اپنے اوپر لگنے والے 34 الزامات کو ماننے سے انکار امریکی عدالت نے ہش منی کیس کا فیصلہ سناتے قرار دیا کہ ٹرمپ مجرم ہیں مگر قید یا جرمانہ نہیں ہو گا۔ امریکی عدالت نے ٹرمپ کو غیر مشروط رہائی دے دی۔ ڈونلڈ ٹرمپ دوران سماعت وڈیو لنک کے ذریعہ اپنے وکیل کے ہمراہ موجود رہے۔ نو منتخب صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے مقدمے کو سیاسی مہم قراردیا۔ کہا میری شہرت کو نقصان پہنچانے اور صدارتی انتخابات روکنے کے لیے سیاسی مہم چلائی گئی۔ نومنتخب صدر ٹرمپ اور جوبائیڈن کے درمیان وائٹ ہاؤس میں ملاقات ڈونلڈ ٹرمپ پر جعل سازی اور پیسے دے کر جرم چھپانے کے الزام میں مقدمہ درج کیا گیا تھا۔ Post Views: 405
نوازشریف پاکستان کے خلاف خطرناک کھیل کھیل رہے ہیں، وزیراعظم وزیراعظم عمران خان کہتے ہیں نوازشریف پاکستان کےخلاف خطرناک کھیل کھیل رہے ہیں، وہ بھارت کے ایجنڈے پر کام کررہے…
کراچی کے مختلف علاقوں میں کل سے اب تک چوتھی مرتبہ زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے جاچکے ہیں۔ شہریوں کا کہنا ہے کہ لانڈھی اور ملیر کے قریب ایک بار پھر زلزلے کے جھٹکے کیے گئے۔ علاقہ مکینوں…
پاک فوج کے 6 میجر جنرلز کی لیفٹیننٹ جنرل کے عہدوں پر ترقیاں پاک فوج کے 6 میجر جنرلز کی لیفٹیننٹ جنرل کے عہدوں پر ترقی کردی گئی ہے۔ پاک فوج کے شعبہ…