اہم خبریںبین الاقوامیبین الاقوامی خبریں نیویارک کی عدالت نے نومنتخب امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو مجرم قرار دےدیا chiefeditorJanuary 11, 2025 نیویارک کی عدالت نے نومنتخب امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو مجرم قرار دےدیا۔ امریکی عدالت کا کہنا ہے ڈونلڈ ٹرمپ ہش منی کیس میں مجرم ہیں لیکن ٹرمپ کو قید یا جرمانہ نہیں کر رہے۔ امریکی عوام نے ڈونلڈ ٹرمپ کو ایک بار پھر اپنا صدر چُن لیا ڈونلڈ ٹرمپ امریکی تاریخ کے پہلے سزایافتہ صدر ہوں گے۔ نیویارک کی عدالت نے ٹرمپ کے جرم کو ریکارڈ میں شامل کرنے کا حکم دے دیا۔ ڈونلڈ ٹرمپ کا عدالت میں اپنے اوپر لگنے والے 34 الزامات کو ماننے سے انکار امریکی عدالت نے ہش منی کیس کا فیصلہ سناتے قرار دیا کہ ٹرمپ مجرم ہیں مگر قید یا جرمانہ نہیں ہو گا۔ امریکی عدالت نے ٹرمپ کو غیر مشروط رہائی دے دی۔ ڈونلڈ ٹرمپ دوران سماعت وڈیو لنک کے ذریعہ اپنے وکیل کے ہمراہ موجود رہے۔ نو منتخب صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے مقدمے کو سیاسی مہم قراردیا۔ کہا میری شہرت کو نقصان پہنچانے اور صدارتی انتخابات روکنے کے لیے سیاسی مہم چلائی گئی۔ نومنتخب صدر ٹرمپ اور جوبائیڈن کے درمیان وائٹ ہاؤس میں ملاقات ڈونلڈ ٹرمپ پر جعل سازی اور پیسے دے کر جرم چھپانے کے الزام میں مقدمہ درج کیا گیا تھا۔ Post Views: 596
ایران میں تباہ شدہ امریکی ایف 15 طیارے کا دوسرا اہلکار بھی ریسکیو، فائرنگ کا تبادلہ ایران میں تباہ شدہ امریکی ایف 15 طیارے کا دوسرا اہلکار بھی ریسکیو، فائرنگ کا تبادلہ — جنوبی ایران میں…
پنجاب بھر میں نئی پابندیاں لگا دی گئیں، ہوٹل، پارکس، میٹرو، اورنج لائن بند کردی گئی پنجاب بھر میں نئی پابندیاں لگا دی گئیں۔ کورونا مثبت کیسز کی بارہ فیصد سے زائد شرح والے اضلاع میں…
مسجدالحرام اور مسجد نبوی کو جلد عوام کے لیے کھول دیا جائے گا دنیا بھر میں بسنے والے مسلمانوں کے لیے خوش خبری۔ مسجد الحرام اور مسجد نبوی کو جلد عوام کیلئے کھول…