سہیل آفریدی وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا منتخب، اپوزیشن کا انتخابی عمل سے بائیکاٹ

سہیل آفریدی وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا

سہیل آفریدی وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا منتخب، اپوزیشن کا انتخابی عمل سے بائیکاٹ

ایوان میں سہیل آفریدی کو 90 ووٹ ملے، اپوزیشن ارکان اجلاس سے غیر حاضر، ایوان میں شور شراب

خیبرپختونخوا اسمبلی میں نئے قائدِ ایوان کا انتخاب، سہیل آفریدی وزیراعلیٰ کے امیدوار

پشاور: خیبرپختونخوا اسمبلی میں نئے وزیر اعلیٰ کا انتخاب مکمل ہوگیا ہے، جس میں پاکستان تحریکِ انصاف کے نامزد امیدوار سہیل آفریدی واضح اکثریت کے ساتھ کامیاب قرار پائے۔

مولانا فضل الرحمان کی تجویز: خیبرپختونخوا میں تبدیلی ہو تو پی ٹی آئی کے اندر سے ہو

اسمبلی کے اسپیکر بابر سلیم سواتی کی زیرِ صدارت ہونے والے اجلاس میں سہیل آفریدی نے 90 ووٹ حاصل کیے جبکہ اپوزیشن جماعتوں نے انتخابی عمل کا بائیکاٹ کیا اور اجلاس میں شرکت نہیں کی۔

سہیل آفریدی کی کامیابی کا اعلان ہوتے ہی حکومتی ارکان نے ایوان میں نعرے بازی اور ڈیسک بجا کر ان کا خیرمقدم کیا۔ اجلاس کے دوران سکیورٹی کے سخت انتظامات کیے گئے اور اسمبلی کے اطراف پولیس کی اضافی نفری تعینات رہی۔

پس منظر:

یہ انتخاب سابق وزیراعلیٰ علی امین گنڈاپور کے استعفے کے بعد عمل میں آیا، جنہوں نے 8 اکتوبر کو اپنا استعفیٰ گورنر خیبرپختونخوا کو بھجوایا تھا۔ تاہم گورنر آفس کی جانب سے تاخیر کے باعث نیا قائدِ ایوان منتخب کرنے کا عمل چند روز تک مؤخر رہا۔

علی امین گنڈاپور نے حالیہ دنوں میں اسمبلی سے خطاب کرتے ہوئے کہا تھا کہ وہ سہیل آفریدی کو اپنی مکمل حمایت فراہم کریں گے اور جمہوری عمل کے تسلسل پر یقین رکھتے ہیں۔

دوسری جانب اپوزیشن اتحاد نے انتخابی عمل کو ’’غیر شفاف‘‘ قرار دیتے ہوئے بائیکاٹ کیا۔ اپوزیشن رہنماؤں کا کہنا ہے کہ اسمبلی میں اپوزیشن کے مؤقف کو نظر انداز کیا گیا اور مشاورت کے بغیر وزیر اعلیٰ کا انتخاب کیا گیا۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *