سرگودھا کی تحصیل کوٹ مومن میں ٹریفک حادثہ 14 افراد کی جان نگل گیا

سرگودھا میں مزدا ٹرک الٹ گیا 14 افراد کی جان چلی گئی

سرگودھا کی تحصیل کوٹ مومن میں شدید دھند کے باعث  ٹرک  پل سے خشک نہر میں جا گرا۔ریسکیو حکام کے مطابق حادثے میں ایک خاندان کے 14افراد جاں بحق 9 زخمی ہو گئے۔ جاں بحق افراد میں 5خواتین 3 مرد  اور6 بچے شامل ہیں، تمام افراد فوتگی پر جارہے تھے۔

سرگودھا میں ٹریفک حادثہ
کوٹ مومن میں حادثے میں جاں بحق افراد کی میتیں روانہ کی جارہی ہیں

دھند نے ایک ہی آن میں ۔۔۔ چودہ زندگیوں کے چراغ گُل کردیے۔ المناک حادثہ ضلع سرگودھا کی تحصیل کوٹ مومن میں نہر کے مقام پر پیش آیا۔۔۔ جہاں اسلام آباد سے فیصل آباد جانے والا مزدا ٹرک نہر میں جا گرا۔ حادثے میں چودہ افراد جاں بحق ہوگئے۔۔

ریسکیو حکام کے مطابق حادثے کے وقت موٹروے شدید دھند کے باعث بند تھی۔۔ جس پر گاڑی لوکل لنک روڈ استعمال کر رہی تھی۔

ریسکیو حکام کے مطابق حادثے میں چودہ افراد جاں بحق اور نو شدید زخمی ہو گئے۔ جاں بحق افراد میں پانچ خواتین، چھ بچے اور تین مرد شامل ہیں۔
ریسکیو کنٹرول روم کو حادثے کی اطلاع رات ایک بج کر اڑتالیس منٹ پر موصول ہوئی، زخمیوں اور میتوں کو تحصیل ہیڈکوارٹر اسپتال کوٹ مومن منتقل کیا گیا، شدید زخمیوں کو ڈی ایچ کیو سرگودھا ریفر کر دیا گیا۔
اسسٹنٹ کمشنر اور ڈی ایس پی کوٹ مومن بھی موقع پر پہنچے۔ ڈپٹی کمشنر سرگودھا کی ہدایات پر نجی ایمبولینسوں کے ذریعے جاں بحق افراد کی میتیں فیصل آباد منتقل کر دی گئیں۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *