ورلڈ کپ: جنوبی افریقہ نے نیوزی لینڈ کو 191 رنز کے بڑے مارجن سے شکست دے دی

جنوبی افریقہ ورلڈ کپ

ورلڈ کپ: جنوبی افریقہ نے نیوزی لینڈ کو 191 رنز کے بڑے مارجن سے شکست دے دی

بدھ کو ہونے میں کھیلے جانے والے میچ میں ٹاس جیت کر نیوزی لینڈ نے پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ کیا جس کے بعد جنوبی افریقہ نے چار وکٹوں کے نقصان پر مقررہ 50 اوورز میں 357 رنز بنائے۔
جنوبی افریقہ کی جانب سے رَسی فین ڈر ڈسن 133 کی اننگز کھیل کر نمایاں رہے جبکہ اُن کے علاوہ کوئنٹن ڈی کوک نے 124 اور ڈیوڈ ملر نے 53 رنز بنائے۔ پونے میں کھیلے جانا والا دونوں ٹیموں کا اس ورلڈ کپ میں ساتواں میچ ہے۔

سابق کپتان اظہر علی نے انٹرنیشنل کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کردیا
اس سے پہلے جنوبی افریقہ کی ٹیم چھ میچ کھیل چکی ہے جس میں انہیں پانچ میں جیت حاصل ہوئی جبکہ ایک میچ میں پروٹیئز کو ہار کا سامنا کرنا پڑا ہے۔
اسی طرح نیوزی لینڈ نے بھی اس میگا ایونٹ میں چھ میچ کھیلے ہیں جس میں انہیں چار میچ جیت اور دو میچوں میں شکست حاصل ہوئی ہے۔
اگر دونوں ٹیموں کے درمیان ون ڈے ورلڈ کپ میں میچوں کی بات کی جائے تو اب تک جنوبی افریقہ اور نیوزی لینڈ 8 مرتبہ آمنے سامنے آئی ہیں جس میں چھ مرتبہ نیوزی لینڈ اور دو مرتبہ جنوبی افریقہ کو فتح حاصل ہوئی ہے۔

پاکستان سپر لیگ، ملتان سلطانز نے کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کو 9 وکٹوں سے ہرا دیا
اگر جنوبی افریقہ اور نیوزی لینڈ کے درمیان ون ڈے میچوں کی تاریخ کی بات کی جائے تو اب تک دونوں ٹیمیں آپس میں 71 میچ کھیل چکی ہیں جس میں 41 مرتبہ فتح پروٹیئز اور 25 مرتبہ کیویز نے جیت حاصل کی ہے۔

پاکستان نے جنوبی افریقا کو 35 رنز سے شکست دیکر وائٹ واش کردیا

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *