پی آئی اے نجکاری پہلا مرحلہ مکمل، عارف حبیب کنسورشیم نے 115 ارب روپے کی سب سے زیادہ بولی لگادی

پی آئی اے کی بولیاں وصول

پی آئی اے نجکاری پہلا مرحلہ مکمل، عارف حبیب کنسورشیم نے 115 ارب روپے کی سب سے زیادہ بولی لگادی۔

نجکاری کے عمل میں ایک اہم مرحلہ اس وقت سامنے آیا جب حکومت کی جانب سے شفاف طریقہ کار کے تحت بڈز کی اوپننگ کی گئی۔ حکام کے مطابق اس مرحلے سے قبل مکمل مارکیٹنگ کی گئی اور اشتہارات جاری کیے گئے تاکہ زیادہ سے زیادہ سرمایہ کاروں کو اعتماد کے ساتھ عمل میں شامل کیا جا سکے۔

خسارے میں چلنے والی قومی ایئر لائن پی آئی اے کی نجکاری کے لیے تین بولیاں موصول

چیئرمین محمد علی نے کہا کہ شفاف پراسیس کے لیے بھرپور مارکیٹنگ کی گئی اور آج کھلنے والی بڈز کے نتائج خود اس عمل کی ساکھ کو واضح کریں گے۔ ان کا کہنا تھا کہ حکومت چاہتی ہے کہ متعلقہ ادارہ اپنے پاؤں پر کھڑا ہو اور اسی مقصد کے تحت یہ عمل آگے بڑھایا جا رہا ہے۔

بڈز کی اوپننگ کے دوران فرسٹ راؤنڈ کے نتائج سامنے آئے، جس میں لکی سیمنٹ کی جانب سے 101 ارب روپے سے زائد کی بولی لگائی گئی۔ ایئر بلیو کی جانب سے 26 ارب روپے سے زائد کی بولی جمع کرائی گئی، جبکہ عارف حبیب کنسورشیم نے 115 ارب روپے کی سب سے زیادہ بولی دی۔

فیڈریشن آف پاکستان چیمبرز آف کامرس اینڈ انڈسٹری کی پی آئی اے خریدنےکی پیشکش

حکام کے مطابق حکومت کی جانب سے مقرر کی گئی ریفرنس پرائس سے دو بڈز زیادہ رہیں۔ فرسٹ مرحلے کے لیے منظور شدہ ریفرنس پرائس 100 ارب روپے مقرر کی گئی تھی۔

حکام نے بتایا کہ اب نجکاری کا عمل دوسرے مرحلے میں داخل ہو گیا ہے، جہاں لکی کنسورشیم اور عارف حبیب کنسورشیم کے درمیان مقابلے کی بولی ہوگی۔ دوسرے مرحلے کے لیے حکومت نے ریفرنس پرائس 115 ارب روپے مقرر کی ہے۔

نجکاری کے اس دوسرے مرحلے میں حتمی نتائج سامنے آنے کی توقع کی جا رہی ہے، جس کے بعد ادارے کے مستقبل سے متعلق اہم فیصلہ کیا جائے گا۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *