وفاقی حکومت کے قرضوں نے تمام سابقہ ریکارڈز توڑ دیے

وفاقی حکومت قرضے

وفاقی حکومت کے قرضوں نے تمام سابقہ ریکارڈز توڑ دیے۔ وفاقی حکومت کے قرضے ملکی تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئے ہیں۔ اسٹیٹ بینک نے مئی 2025 تک کے قرضوں کا تازہ ڈیٹا جاری کر دیا ہے۔

پاکستان کو ملنے والے عالمی قرضوں‌ میں‌ بڑی کمی اور اس کے پاکستان پر اثرات؟؟
اسٹیٹ بینک آف پاکستان کی دستاویزات کے مطابق مئی 2025 تک وفاقی حکومت کے قرضوں کا مجموعی حجم 76 ہزار 45 ارب روپے ہو گیا ہے۔ ایک سال کے دوران، یعنی جون 2024 سے مئی 2025 تک، وفاقی حکومت کے قرضوں میں 8 ہزار 312 ارب روپے کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔

آئی ایم ایف ایگزیکٹیو بورڈ نے 3 ارب ڈالر کے قرض پروگرام کی منظوری دیدی

صرف مالی سال 2024-25 کے پہلے گیارہ ماہ میں قرضوں میں 7 ہزار 131 ارب روپے اضافہ ہوا، جبکہ اپریل سے مئی کے ایک مہینے کے دوران قرضے مزید 1109ارب روپے بڑھ گئے۔ مجموعی قرضے میں 53 ہزار 460 ارب روپے مقامی قرضہ شامل ہے، جب کہ بیرونی قرضوں کا حجم 22 ہزار 585 ارب روپے ریکارڈ کیا گیا ہے۔

پاکستان کے قرض پروگرام بحالی کے لیے آئی ایم ایف کی نئی شرائط

یوں تمام سابقہ ریکارڈز ٹوٹ چکے ہیں، اور قرضوں میں اضافہ تاحال جاری ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *