پاکستان کو ملنے والے عالمی قرضوں‌ میں‌ بڑی کمی اور اس کے پاکستان پر اثرات؟؟

IMF DOLLAR RUPEES IMBURSEMENT

وزارت خزانہ کی طرف سے جاری اعدادوشمار کے مطابق رواں مالی سال کے دوران پاکستان کو ملنے والے عالمی قرضوں کی مالیت بڑی حد تک کم ہوکر بمشکل 8.4 ارب ڈالر رہ گئی ہے جو گزشتہ سال ملنے والی قرضوں کے مقابلے میں 37 فیصد کم ہے۔ایسا آئی ایم ایف کی طرف سے پروگرام بحال نہ کرنے کی وجہ سے ہوا ہے کیونکہ اس کے بعد دوسرے ممالک اور عالمی ادارے بھی امداد نہیں دے رہے۔

حکومت پاکستان نے رواں مالی سال کے دوران بجٹ خسارہ پورا کرنے کیلیے 19.1 ارب ڈالر قرضے ملنے کا تخمینہ لگایا تھا لیکن اسے صرف 5.5 ارب ڈالر قرضے مل سکے۔اس کا سب سے برا اثر پاکستان کے سرکاری زرمبادلہ کے ذخائر پر پڑا ہے جوگھٹ کر صرف ساڑھے تین ارب ڈالر رہ گئے ہیں اور صرف ایک ماہ کی درآمدات کیلیے کافی ہیں۔رواں مالی سال کے دوران ایشیائی ترقیاتی بینک نے پاکستان کو سب سے زیادہ قرضہ دیا جو 2 ارب ڈالر تھا۔

ورلڈ بینک نے بھی ڈیڑھ ارب ڈالر دیئے جبکہ اس سے 2.6 ارب ڈالر ملنے کی امید تھی۔پاکستان کوRISE-II اور PACE-II پروگراموں کے تحت ملنے والی ایک ارب 10 کروڑ ڈالر کی امداد بھی نہیں مل سکی۔البتہ ایشین انفرااسٹرکچر بینک کی طرف سے پاکستان کو55 کروڑ 30 لاکھ ڈالر امداد مل گئی جو متوقع امداد 54 کروڑ 20 لاکھ ڈالر سے زیادہ تھی۔

یہ بھی پڑھیں: 2027 تک ملکی معیشت کو سود سے پاک کرنا ہے، گورنر اسٹیٹ بینک جمیل احمد

اسلامی ترقیاتی بینک نے تیل خریداری کیلئے 16کروڑ10 لاکھ ڈالر دیے۔حکومت نے سعودی عرب سے بھی 97 کروڑ ڈالر ملنے کا اندازہ لگایا تھا اور توقع تھی کہ ادھار تیل کی مد میں یہ رقم بڑھ کر ایک ارب 10 کروڑ تک جاسکتی ہے۔چین سے ملنے والی امداد کا تخمینہ چار کروڑ80 لاکھ ڈالر لگایا گیا تھا لیکن اس نے 12 کروڑ 80 لاکھ ڈالر دیئے۔

وزیراعظم شہباز شریف فرانس روانہ ہوگئے، آئی ایم ایف کی ایم ڈی سے ملاقات متوقع

عالمی کریڈٹ ایجنسیوں کی طرف سے پاکستان کی ریٹنگ میں کمی کے بعد عالمی اداروں سے امداد کا حصول مزید مشکل ہوتا جار ہا ہے۔اس وجہ سے یوروبانڈز کے اجراء کا دروازہ بھی بند ہوچکا ہے۔پاکستان کو رواں مالی سال کے دوران صرف 90 کروڑ ڈالر کمرشل قرضے ملے ہیں۔

پاکستان کو آئی ایم ایف سے صرف ایک ارب 20 کروڑ ڈالر قرضہ ملا ہے حالانکہ حکومت کو اس سے 3.5 ارب ڈالر ملنے کی امید تھی۔30 جون تک آئی ایم ایف پروگرام بحال نہ ہوا تو باقی رقم لیپس ہوجائے گی۔وزارت خزانہ کو نیا پاکستان سرٹیفکیٹس سے بھی 1.63ارب ڈالر ملنے کی امید تھی لیکن ان سے صرف 74 کروڑ30 لاکھ ڈالر مل سکے ہیں۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *