پاکستان نے جنوبی افریقہ کو شکست دے کر ٹی ٹوئنٹی سیریز اپنے نام کر لی

پاکستان جنوبی افریقہ

پاکستان نے جنوبی افریقہ کے خلاف تین میچوں پر مشتمل ٹی ٹوئنٹی سیریز دو ایک سے جیت لی۔ تیسرے اور فیصلہ کن میچ میں قومی ٹیم نے 140 رنز کا ہدف چھ وکٹوں کے نقصان پر حاصل کر لیا۔

پاکستان اور جنوبی افریقا کے درمیان ٹیسٹ سیریز کی ٹرافی کی رونمائی

قذافی اسٹیڈیم لاہور میں کھیلے گئے میچ میں پاکستان کی جیت میں بابر اعظم اور شاہین آفریدی نمایاں رہے۔ بابر اعظم نے مشکل پچ پر ذمہ دارانہ بیٹنگ کرتے ہوئے 47 گیندوں پر 68 رنز کی اننگز کھیلی، جس میں 9 چوکے شامل تھے۔ ان کی شاندار بیٹنگ نے قومی ٹیم کو مستحکم بنیاد فراہم کی۔

کرکٹ کی دنیا کا سب سے بڑا مقابلہ، پاک بھارت ٹاکرا آج ہو گا

پاکستانی اننگز کا آغاز اچھا نہ رہا، صائم ایوب بغیر کوئی رن بنائے آؤٹ ہوئے، صاحبزادہ فرحان نے 19 اور کپتان سلمان آغا نے 33 رنز اسکور کیے۔ عثمان خان نے انیسویں اوور کی آخری گیند پر وننگ شاٹ کھیل کر ٹیم کو کامیابی دلائی۔

پاکستا ن سے سیریز سے پہلے نیوزی لینڈ کرکٹ ٹیم کے فِن ایلن اور ایڈم مِلنے سیریز سے باہر

اس سے قبل پاکستان کے بولرز نے شاندار کارکردگی دکھائی۔ شاہین شاہ آفریدی نے پہلے اوور میں ہی میچ کا رخ موڑ دیا۔ انہوں نے ڈی کاک اور پریٹوریس کو مسلسل دو گیندوں پر پویلین بھیجا۔ ڈیبیو کرنے والے عثمان طارق نے اپنی دوسری ہی گیند پر بریوس کو آؤٹ کیا، جب کہ ریزا ہیڈرکس ان کی دوسری وکٹ بنے۔ شاہین نے تین، عثمان طارق اور فہیم اشرف نے دو دو، جبکہ محمد نواز نے ایک وکٹ حاصل کی۔

پاکستان نے جنوبی افریقا کو 35 رنز سے شکست دیکر وائٹ واش کردیا

قذافی اسٹیڈیم لاہور میں کرکٹ شائقین نے ٹیم کی بھرپور حوصلہ افزائی کی۔ 32 ہزار چار سو سینتس تماشائیوں نے میچ اسٹیڈیم میں دیکھا، جبکہ بڑی اسکرین پر “ہاوس فل” اور “شکریہ لاہور” کے پیغامات بھی دکھائے گئے۔

پاکستان بمقابلہ جنوبی افریقا: پہلے ٹیسٹ میں چائے کے وقفے تک چار وکٹوں کے نقصان پر 199 رنز

میچ کے اختتام پر بابر اعظم کو شاندار کارکردگی پر “پلیئر آف دی میچ” جبکہ فہیم اشرف کو سیریز کے بہترین کھلاڑی (“پلیئر آف دی سیریز”) کا اعزاز دیا گیا۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *