میامی ایئرپورٹ: ایمیزون کارگو طیارہ رن وے سے اتر کر گاڑیوں سے ٹکرا گیا، 5 ہلاک

میامی طیارہ حادثہ

میامی ایئرپورٹ: ایمیزون کارگو طیارہ رن وے سے اتر کر گاڑیوں سے ٹکرا گیا، 5 ہلاک

حادثے کے بعد ایئرپورٹ کے تمام رن ویز بند، سینکڑوں پروازیں تاخیر کا شکار

میامی: امریکی ریاست فلوریڈا کے میامی انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر ایک ہولناک حادثے میں ایمیزون کا کارگو طیارہ لینڈنگ کے دوران رن وے سے اتر کر متعدد گاڑیوں سے ٹکرا گیا، جس کے نتیجے میں کم از کم 5 افراد ہلاک ہو گئے ہیں۔

بھارتی شہر احمد آباد میں مسافر طیارے کو حادثہ دونوں انجنوں کو ایندھن سپلائی بند ہونے کے باعث پیش آیا

امریکی نشریاتی اداروں اور ایوی ایشن حکام کے مطابق، کارگو طیارہ بے قابو ہو کر ایئرپورٹ کی حدود میں موجود گاڑیوں پر چڑھ دوڑا۔ ریسکیو ٹیموں نے فوری طور پر جائے وقوعہ پر پہنچ کر امدادی کارروائیاں شروع کیں، تاہم حادثے کی شدت کے باعث پانچ افراد موقع پر ہی دم توڑ گئے جبکہ متعدد زخمیوں کو ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔

پلوامہ ڈرامے کے بعد بھارت نے پاکستان میں سرجیکل اسٹرائیک کا ڈرامہ، بھارت کی نیندیں‌ حرام

حادثے کے فوراً بعد میامی ایئرپورٹ انتظامیہ نے تمام رن ویز اور ٹیکسی ویز کو ہر قسم کی ٹریفک کے لیے بند کر دیا ہے۔ ایئرپورٹ بند ہونے کے باعث درجنوں مقامی اور بین الاقوامی پروازیں منسوخ یا تاخیر کا شکار ہو گئی ہیں، جس سے مسافروں کو شدید مشکلات کا سامنا ہے۔ فیڈرل ایوی ایشن ایڈمنسٹریشن (ایف اے اے) نے واقعے کی وجوہات جاننے کے لیے اعلیٰ سطحی تحقیقات کا آغاز کر دیا ہے۔

لسبیلہ میں کوئٹہ سے کراچی جانیوالی مسافر کوچ کو حادثہ، 41 افراد جھلس کر جاں‌بحق

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *