April 15, 2026 لائیو نیوز
بریکنگ نیوز
پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں تاریخی تیزی: 100 انڈیکس میں 16 ہزار سے زائد پوائنٹس کا ریکارڈ اضافہیو این سیکریٹری جنرل کا امریکہ اور ایران میں جنگ بندی کا خیر مقدم؛ پاکستان کے کلیدی کردار کا اعتراففضا علی کی تیسری شادی: شوہر اعجاز خان کون ہیں؟پاکستان کی کامیاب سفارتکاری: امریکہ اور ایران میں دو ہفتوں کی جنگ بندی، اسلام آباد مذاکرات کا مرکز بن گیاایران میں تباہ شدہ امریکی ایف 15 طیارے کا دوسرا اہلکار بھی ریسکیو، فائرنگ کا تبادلہایران کے بنیادی ڈھانچے پر حملہ ہوا تو عبرت کا نشان بنا دیں گے، کمانڈر پاسدارانِ انقلابعلی لاریجانی کی شہادت کا بدلہ: ایران کا اسرائیل، یو اے ای اور امریکی مراکز پر بڑا حملہوی لاگر رجب بٹ سے علیحدگی اور صلح کی افواہیں: ایمان فاطمہ نے خاموشی توڑ دیپاکستان اسٹاک ایکسچینج میں تاریخی تیزی: 100 انڈیکس میں 16 ہزار سے زائد پوائنٹس کا ریکارڈ اضافہیو این سیکریٹری جنرل کا امریکہ اور ایران میں جنگ بندی کا خیر مقدم؛ پاکستان کے کلیدی کردار کا اعتراففضا علی کی تیسری شادی: شوہر اعجاز خان کون ہیں؟پاکستان کی کامیاب سفارتکاری: امریکہ اور ایران میں دو ہفتوں کی جنگ بندی، اسلام آباد مذاکرات کا مرکز بن گیاایران میں تباہ شدہ امریکی ایف 15 طیارے کا دوسرا اہلکار بھی ریسکیو، فائرنگ کا تبادلہایران کے بنیادی ڈھانچے پر حملہ ہوا تو عبرت کا نشان بنا دیں گے، کمانڈر پاسدارانِ انقلابعلی لاریجانی کی شہادت کا بدلہ: ایران کا اسرائیل، یو اے ای اور امریکی مراکز پر بڑا حملہوی لاگر رجب بٹ سے علیحدگی اور صلح کی افواہیں: ایمان فاطمہ نے خاموشی توڑ دی

فیس بک نے ٹوئٹر کی طرز پر ایپ ’تھریڈز‘ کے نام سے لانچ کردی

META THREADS 1

فیس بک، انسٹاگرام اور واٹس ایپ کی مرکزی کمپنی میٹا نے ٹویٹرطرز کی ایپ ’تھریڈز‘ کے نام سے لانچ کردی-

ایپ ’تھریڈز‘ کے بعض اسکرین شاٹ سے ظاہر ہے کہ ڈیش بورڈ بہت حد تک ٹویٹر سے مشابہہ ہے جو انسٹاگرام کے لنک کے ساتھ کام کرے گا۔ اسے ٹیکسٹ اور گفتگو کی طرز پر ایپ میں ڈھالا گیا ہے جو ایک طرح سے ٹویٹر کی متبادل ہی ہے۔ اس کی پشت پر دو اہم عوامل ہیں۔

واٹس ایپ نے انسٹاگرام جیسے ایڈیٹر کی آزمائش شروع کردی

اول، ایلون مسک کے فیصلوں سے مقبول ہوئی ٹویٹر ایپ کو بہت دھچکا لگا ہے۔ اس سے قبل بھی کئی بڑی شخصیات اسے چھوڑ کر متبادل ایپ پر جاچکی ہیں۔ دوسری اہم وجہ، خود ایلون مسک اورمارک زکربرگ کے درمیان بھی چپقلش جاری ہے جو کئی سطح تک بڑھ چکی ہے۔

لیکن ٹویٹرنے اب ٹویٹر ڈیک کے لیے بھی ویریفائڈ اکاؤنٹ کی شرط عائد کردی ہے جس کے کچھ نہ کچھ اثرات مرتب ہوں گے۔ اس کی بدولت ایلون مسک زیادہ سے زیادہ لوگوں کو سبسکرپشن کی جانب راغب کرنا چاہتے ہیں۔

ٹوئٹر کے مالک ایلون مسک کا تخلیق کاروں کے لیے معاوضے کا اعلان

اس کے برخلاف تجزیہ کاروں کا خیال ہے کہ میٹا کی ’تھریڈز‘ ایپ ہرطرح سے مفت ہوگی، اس میں پوسٹ اور الفاظ کی کوئی حد بھی نہیں رکھی جائے گی۔

واضح رہے کہ ٹویٹر طرز کی کئی ایپ منظرِ عام پر آئیں اور تیزی سے مقبول بھی ہوئیں، ان میں ٹرتھ سوشل اور مسٹوڈون نمایاں ہیں۔ اس کے علاوہ بلواسکائی نامی ایک ایپ نے تیزی سے ترقی کی تاہم ٹویٹر اب بھی مقبول ترین ہی ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *