WHATSAPP VIDEO CALLING scaled e1587563144602

واٹس ایپ نے انسٹاگرام جیسے ایڈیٹر کی آزمائش شروع کردی

میٹا کمپنی نے واٹس ایپ میں طوفانی تبدیلیوں پر کمرکس لی ہے اور اب بعض صارفین ایپ میں انسٹاگرام اور فیس بک کی طرح ٹیکسٹ ایڈیٹر دکھائی دیا ہے جسے وہ آزمارہے ہیں۔

غلطی سے ڈیلیٹ کیا گیا مسیج اب دوبارہ واٹس ایپ چیٹ ونڈو پر واپس لانا ممکن

ویب بی ٹا انفو کے مطابق واٹس ایپ کے جدید ترین ورژن v2.23.7.17 میں صرف تصویر پر کیپشن کی سہولت کا اضافہ نہیں کیا گیا ہے بلکہ اس میں ٹیکسٹ ایڈیٹنگ کے کئی نئے فیچر پیش کئے جارہے ہیں۔ ان میں سے اہم تبدیلیاں یہ ہیں۔

سائنسدانوں‌ نے برقی طور پر زخموں‌ کو بھرنے والا جیل تیار کرلیا

اول تو فونٹ کو بڑھا کر سات تک کیا گیا ہے جن میں کیلسٹوگا، کوریئرپرائم، ڈیمیون، ایکسو ٹو اور مارننگ بریز جیسے فونٹ فیس شامل ہیں۔ اس طرح صرف ایک بٹن سے فونٹ بدلے جاسکتے ہیں۔ دوم ٹیکسٹ کو اچھی طرح دکھانے کےلیے مختلف رنگوں کے بیک گراؤنڈ کا اضافہ کیا گیا ہے۔ پھر ورڈ پروسیسر کی طرح ٹیکسٹ الائنمنٹ بٹن بھی شامل کئے گئے ہیں جن میں آپ دائیں سے بائیں اور بائیں سے دائیں ٹیکسٹ لے جانے کی سہولت بھی موجود ہے۔

چین میں لامحدود وقت تک ہوا میں رہنے والے لیزرڈرون کا تجربہ کامیاب

توقع ہے کہ صارفین کی آزمائش اور تجربے کی روشنی میں ہی واٹس ایپ ٹیکسٹ ایڈیٹر مزید بہتر ہوکر سامنےآئے گا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں