خیبرپختونخوا میں بارشوں اور سیلاب سے 358 افراد  جاں بحق  اور 181 زخمی ہوئے

خیبرپختونخوا سیلاب بارش نقصانات

خیبرپختونخوا میں بارشوں اور سیلاب سے 358 افراد  جاں بحق  اور 181 زخمی ہوئے ۔ سات سو اَسی مکانات متاثر ہوئے ۔ ضلع بونیر میں دو سو پچیس افراد جاں بحق ہوئے ۔ صوبے میں  سیلاب سے مجموعی طور پر تین سو پینسٹھ سڑکوں کو نقصان پہنچا ۔ خیبرپختونخوا میں سیلاب سے بتیس چھوٹے پن بجلی گھر متاثر ہوئے

خیبرپختونخوا میں بارشوں اور سیلاب سے تباہی ہی تباہی- صوبے میں تین سو اٹھاون افراد  جاں بحق  اور  ایک سو اکیاسی زخمی ہوئے- پی ڈی ایم اے کے مطابق، مجموعی طور پر سات سو اَسی مکانات متاثر ہوئے- چار سو اکتیس  کو جزوی اور تین سو انچاس  کو مکمل نقصان پہنچا-

سیلابی ریلوں نے بلوچستان، پنجاب، سندھ اور خیبر پختون خوا میں تباہی مچا دی

خیبرپختونخوا کے ضلع بونیر میں سب سے زیادہ تباہی ہوئی، دوسو پچیس افراد جاں بحق ہوئے-سوات، باجوڑ، مانسہرہ، شانگلہ، لوئر دیر، بٹگرام اور صوابی میں بھی اموات ہوئیں- صوبے میں  سیلاب سے مجموعی طور پر تین سو پینسٹھ سڑکوں کو نقصان پہنچا-

آئندہ 24 گھنٹوں میں پنجاب کے دریاؤں میں سیلابی صورتحال کا خدشہ

محکمہ مواصلات و تعمیرات کے مطابق، صوبے بھر میں اکاسی سڑکیں مکمل جبکہ تین سو اکتالیس جزوی بحال کر دی گئی ہیں-انتالیس سڑکیں تاحال بحال نہ کی جا سکیں، ان کی بحالی پر کام جاری ہے-سوات سے اٹھارہ، بونیر سے گیارہ، شانگلہ سے دس اور  بٹگرام سے دو سڑکیں تاحال بحال نہ ہو سکیں۔

سعودی فاسٹ فوڈ چین ”البیک“ جلد پاکستان میں بھی کاروبار شروع کرے گی

خیبرپختونخوا میں سیلاب سے بتیس چھوٹے پن بجلی گھر متاثر ہوئے-محکمہ توانائی خیبرپختونخوا کے مطابق، بونیر میں ایک منی مائیکرو ہائیڈرو اسٹیشن مکمل تباہ ہوا، بٹگرام، شانگلہ، تورغر اور مانسہرہ میں چوبیس چھوٹے پن بجلی گھر معمولی جبکہ سات جزوی طور پر متاثر ہوئے-سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں مساجد، اسکولوں اور طبی مراکز میں سولر یونٹس کو بھی نقصان پہنچا۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *