عوام نے مودی کے ساتھ خاندانی تعلقات رکھنے والوں کو یکسر مسترد کردیا ہے،خواجہ فاروق

IMG 20210731 072028

پاکستان تحریک انصاف مظفرآباد کےنومنتخب ممبرقانون ساز اسمبلی(ایم ایل اے) خواجہ فاروق نے کہا ہے کہ کشمیر کے عوام نے مودی کے ساتھ خاندانی تعلقات رکھنے والوں کو یکسر مستر کردیا ہے.وزیراعظم عمران خان کی قیادت پر اپنے بھرپور اعتماد کا اظہار کیا ہے جو کشمیری قوم کے باشعور اور سیاسی فہم کا ثبوت ہے۔

اتوار کو کشمیر انتخابات میں کامیابی کے بعد اپنی رہائش پر ’’اے پی پی‘‘ سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے خواجہ فاروق نے کہا کہ کشمیر کے الیکشن مسلم لیگ (ن) کی حکومت کے زیر انتظام ہوئے اس کے باوجود شکست خوردہ عناصر کا واویلا چور مچائے شور کے مترادف ہے.

5 اگست 2019 کے بھارتی اقدام کیخلاف یوم استحصال کشمیر

کشمیری قوم نے انہیں ان کی بدترین کارکردگی کی وجہ سے مسترد کردیا۔ انہوں نے کہ دس سال بعد میں نے مظفرآباد کی اس نشست سے لیگی امیدوار کو شکست سے دو چار کیا ہے. آزاد کشمیر کے لیگی وزیراعظم نے دارالحکومت مظفرآباد میں زلزلے سے تباہی کے بعد اس کی نئے سرے سے تعمیر و ترقی پر کوئی توجہ نہیں دی۔ عالمی اداروں سے ملنے والے فنڈز ضائع کئے گئے یا خوردبرد کر لئے گئے۔

کشمیر سمیت مظفرآباد میں اس وقت سے حالات جوں کے توں ہیں کوئی ایک ترقیاتی کام گزشتہ دس سال میں نہیں ہوا ہم بنیادی انفراسٹرکچر پر توجہ دیں گے میرا مقابلہ ایک مافیا سے تھا جسے دس سال بعد شکست سے دو چار کیا بےروزگاری کا خاتمہ اور عمران خان کی سوچ اور نظریے کے مطابق سیاحت کا فروغ ہماری ترجیح ہوگا۔

تحریک انصاف نے سردار عبدالقیوم نیازی کو وزیراعظم آزاد کشمیر نامزد کردیا

انہوں نے کہا کہ عمران خان کشمیر کے بارے میں ایک واضح اور دو ٹوک موقف رکھتے ہیں یہی وجہ ہے کہ پاکستان کے معاشی ماہرین کے مشورے اور پرزور اصرار کے باوجود انہوں نے بھارت سے بات چیت نہیں کی اور اپنا یہ مطالبہ دہرایا کہ بھارت پہلے پانچ اگست کے اقدامات واپس لے پھر مذاکرات ہوں گے۔

’’اے پی پی‘‘ سے گفتگو کرتے ہوئے خواجہ فاروق نے کہا کہ پاکستان کے ایک سابق وزیراعظم نے اپنی نواسی کی شادی میں بھارتی وزیراعظم مودی کو بلایا، انہیں قیمتی تحائف دیئے جبکہ مودی کی والدہ کے لئے ساڑھیاں بھجوائیں اور اس طریقے سے کشمیری قوم کے زخموں پر نمک پاشی کی یہی وجہ کہ ووٹرز نے انہیں اب الیکشن میں یکسر مسترد کر دیا۔

بھارتی سپریم کورٹ‌میں‌کشمیر کی خصوصی حیثیت بحال کرنے کی درخواست کو 4 سال بعد نمبر لگ گیا

خواجہ فاروق نے کہا کہ مسئلہ کشمیر کے بارے میں عمران خان کا موقف دوٹوک اور واضح ہے یہی وجہ ہے کہ اب مسئلہ کشمیر بین الاقوامی سطح پر اجاگر ہوگا اور ان شاءاللہ بہت جلد کشمیر کی آزادی کا سورج طلوع ہوگا

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *