March 16, 2026 لائیو نیوز
بریکنگ نیوز
عید الفطر 2026: پاکستان ریلوے کا 4 عید اسپیشل ٹرینیں چلانے کا اعلانپیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں 55 روپے فی لیٹر کا بڑا اضافہ، اطلاق ہوگیاعوام پر پیٹرول بم گرادیا گیا، پیٹرول فی لیٹر 8 روپے کا اضافہایرانی سرکاری میڈیا نے ایران کے سپریم لیڈر آیت اللہ خامنہ ای کے شہید ہونے کی تصدیق کردیٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ: ہولڈر اور شیفرڈ کا عالمی ریکارڈ، ویسٹ انڈیز کا جنوبی افریقہ کو جیت کے لیے 177 رنز کا ہدفپاکستان بمقابلہ بھارت: کرکٹ کا سب سے بڑا مقابلہ آج کولمبو میںدس روپے کے نوٹ کی قسمت کا فیصلہ وزیرخزانہ کی سربراہی میں قائم کمیٹی کرے گیسرگودھا کی تحصیل کوٹ مومن میں ٹریفک حادثہ 14 افراد کی جان نگل گیاعید الفطر 2026: پاکستان ریلوے کا 4 عید اسپیشل ٹرینیں چلانے کا اعلانپیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں 55 روپے فی لیٹر کا بڑا اضافہ، اطلاق ہوگیاعوام پر پیٹرول بم گرادیا گیا، پیٹرول فی لیٹر 8 روپے کا اضافہایرانی سرکاری میڈیا نے ایران کے سپریم لیڈر آیت اللہ خامنہ ای کے شہید ہونے کی تصدیق کردیٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ: ہولڈر اور شیفرڈ کا عالمی ریکارڈ، ویسٹ انڈیز کا جنوبی افریقہ کو جیت کے لیے 177 رنز کا ہدفپاکستان بمقابلہ بھارت: کرکٹ کا سب سے بڑا مقابلہ آج کولمبو میںدس روپے کے نوٹ کی قسمت کا فیصلہ وزیرخزانہ کی سربراہی میں قائم کمیٹی کرے گیسرگودھا کی تحصیل کوٹ مومن میں ٹریفک حادثہ 14 افراد کی جان نگل گیا

بھارت میں‌ منی پور فسادات میں مزید 2 خواتین اجتماعی زیادتی کے بعد قتل

INDIA MANIPUR RIOTS KILLED WOMEN

بھارت میں‌ منی پور کے قصبے کانگپوکپی سے تعلق رکھنے والی دو قبائلی خواتین کو اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنانے کے بعد قتل کردیا گیا۔

عالمی میڈیا رپورٹس کے مطابق خواتین کار واش میں کام کر رہی تھیں جہاں عصمت دری کا واقعہ پیش آیا۔ بعد ازاں خواتین کو ان کے کام کی جگہ سے گھسیٹ کر باہر لے جایا گیا جہاں وہ ہجوم کے ہاتھوں قتل ہوئیں جس کے بعد پولیس نے انکی لاش کو اسپتال منتقل کیا۔

ترکی نے سویڈن کے نیٹو میں شامل ہونے پر رضامندی ظاہر کردی

منی پور میں جاری فسادات کے درمیان ہوئے اس جرم کی تفصیلات ہزاروں ایف آئی آرز کے پہاڑ کے نیچے دب کر رہ جاتیں اگر مقتول خواتین کی ایک سہیلی ان کے اہل خانہ کو واقعے کے بارے میں آگاہ نہیں کرتیں۔

سہیلی جو کہ واقعے کی عینی شاہد ہیں، نے اگلے دن ہسپتال کا دورہ کیا جہاں انہیں بتایا گیا کہ دونوں خواتین زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ چکی ہیں۔ سہیلی نے یہ معلومات متاثرہ خواتین کے ایک کزن کے ساتھ شیئر کیں جو ہجوم سے بچنے کے لیے ایک چرچ میں چھپا ہوا تھا۔

اسلام قبول کرنے والی بھارتی اداکارہ کا شوبز کو خیربادکہنےکا اعلان

مقتولین کے ساتھ دفتر میں کام کرنے والے ایک ساتھی نے لرزہ خیز واقعے کو بیان کرتے ہوئے کہا کہ مردوں کا ایک بڑا گروپ کچھ خواتین کے ساتھ شام 5:30 بجے کے قریب کار واش پہنچا۔ یہ دونوں قبائلی خواتین کار واش میں ملازمہ کے طور پر کام کررہی تھیں۔ ہجوم میں شامل خواتین نے مردوں کو اس گھناؤنے جرم پر اکسایا۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *