غزہ جنگ بندی ، اسرائیلی وزیراعظم کی رضامندی، ٹرمپ کا ‘بورڈ آف پیس’ کا اعلان

غزہ جنگ بندی معاہدہ

غزہ جنگ بندی معاہدے پر اہم پیش رفت: اسرائیلی وزیراعظم کی رضامندی، ٹرمپ کا ‘بورڈ آف پیس’ کا اعلان

فلسطینیوں کے لیے نئی حکومت اور دہشت گردی کے خاتمے کا بین الاقوامی بورڈ قائم کیا جائے گا

واشنگٹن: امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اسرائیلی وزیراعظم بنیامین نیتن یاہو کے ساتھ واشنگٹن میں ایک مشترکہ پریس کانفرنس کے دوران غزہ میں جنگ بندی معاہدے پر اتفاق رائے کا اعلان کیا ہے۔ صدر ٹرمپ نے کہا ہے کہ دونوں فریقین ایک امن معاہدے کے قریب پہنچ چکے ہیں اور انہوں نے اس رضامندی پر وزیراعظم نیتن یاہو کا شکریہ ادا کیا، اور اس دن کو مشرق وسطیٰ میں امن کے لیے تاریخی دن قرار دیا۔

امریکی صدر  ڈونلڈ ٹرمپ  نے غزہ کی پٹی پر قبضہ کرنے کا اعلان


غزہ میں اسرائیلی بمباری جاری: 72 فلسطینی جاں بحق، متاثرین بے گھر

غزہ میں نئی حکومت اور ‘بورڈ آف پیس’

معاہدے کی تفصیلات بتاتے ہوئے صدر ٹرمپ نے کہا کہ غزہ میں ایک نئی حکومت قائم کی جائے گی۔

  • نئی حکومت فلسطینیوں اور دنیا بھر کے ماہرین پر مشتمل ہوگی۔

  • غزہ کے معاملات ایک بین الاقوامی بورڈ، ‘بورڈ آف پیس’ سنبھالے گا۔

  • دہشت گردی کے خاتمے کے لیے قائم ہونے والے اس انٹرنیشنل بورڈ کی سربراہی وہ خود (ڈونلڈ ٹرمپ) کریں گے۔

  • انہوں نے یہ بھی انکشاف کیا کہ برطانوی سابق وزیر اعظم ٹونی بلیئر اس بورڈ میں شامل ہونے کی خواہش رکھتے ہیں، جبکہ دیگر نام آئندہ دنوں میں جاری کیے جائیں گے۔

صدر ٹرمپ کے مطابق، معاہدے کے تحت غزہ پر عبوری حکومت غیر سیاسی فلسطینی کمیٹی کے ذریعے قائم کی جائے گی جبکہ تعمیر و بحالی کے لیے بڑے اقتصادی منصوبے شروع کیے جائیں گے۔


حماس سے متعلق امور

  • صدر ٹرمپ نے کہا کہ انہوں نے سنا ہے کہ حماس بھی جنگ بندی چاہتا ہے۔

  • انہوں نے واضح کیا کہ عرب اور مسلم ممالک حماس سے بات کریں گے۔

  • ان کا خیال ہے کہ اس اقدام سے 72 گھنٹوں میں تمام یرغمالیوں کی رہائی ممکن ہو سکے گی۔

  • عرب ممالک حماس سے نمٹیں گے۔

  • امریکی صدر نے خبردار کیا کہ اگر حماس معاہدہ تسلیم نہیں کرتا تو اسرائیل کو اس کے خلاف مکمل حمایت حاصل ہوگی۔

  • ایران اور اسرائیل کے درمیان جنگ بندی طے پا گئی

فوجیوں کا انخلا

مشترکہ پریس کانفرنس میں یہ بھی بتایا گیا کہ فریقین اسرائیلی فوج کے غزہ سے مرحلہ وار انخلا کے لیے ایک ٹائم لائن پر متفق ہوں گے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *