آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر کی فیلڈ مارشل کے عہدے پر ترقی، نوٹیفیکیشن جاری

FIELD MARTIAL COAS HAFAZ ASIM MUNIR

فیلڈ مارشل عاصم منیر کی ترقی کا نوٹیفکیشن جاری۔۔۔ فیلڈمارشل عاصم منیر نے کہا فیلڈ مارشل کا اعزاز ملنے پر اللّٰہ تعالیٰ کا شکر گزار ہوں۔ یہ اعزاز پوری قوم، افواجِ پاکستان، خاص کر سول اور ملٹری شہداء اور غازیوں کے نام وقف کرتا ہوں۔

 صدر پاکستان، وزیرِ اعظم اور کابینہ کے اعتماد کا شکر گزار ہوں۔ یہ اعزاز قوم کی امانت ہے جس کو نبھانے کے لیے لاکھوں عاصم بھی قربان۔ یہ انفرادی نہیں بلکہ افواجِ پاکستان اور پوری قوم کے لئے اعزاز ہے۔ فیلڈ مارشل عاصم منیر  کا قوم کا شکریہ۔

  صدر آصف زرداری، وزیراعظم شہبازشریف، وفاقی وزرا، چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی اور سروسز چیفس نے جنرل سید عاصم منیر کو فیلڈ مارشل کے عہدے پر ترقی پر مبارک باد دی ہے۔

وفاقی کابینہ کے اعلامیہ میں کہا گیا بھارت کو شِکست فاش دینے اور ملکی سلامتی یقینی بنانے پرترقی دی گئی۔آرمی چیف نے مثالی جرات اور عزم کے ساتھ پاک فوج کی قیادت کی۔ مسلح افواج کی جنگی حکمتِ عملی اور کوششوں کو بھرپور طریقے سے ہم آہنگ کیا۔

آرمی چیف کی بے مثال قیادت کی بدولت پاکستان کو معرکہ حق میں تاریخی کامیابی حاصل ہوئی۔۔ فیلڈ مارشل عاصم منیر نے کہا فیلڈمارشل کا اعزاز ملنے پر اللّٰہ تعالیٰ کا شکر گزار ہوں۔ یہ اعزاز پوری قوم، افواجِ پاکستان، خاص کر سول اور ملٹری شہداء اور غازیوں کے نام وقف کرتا ہوں۔۔۔

صدرپاکستان، وزیرِاعظم اور کابینہ کے اعتماد کا شکرگزار ہوں۔ یہ اعزاز قوم کی امانت ہے جس کو نبھانے کے لیے لاکھوں عاصم بھی قربان ہیں۔

یہ انفرادی نہیں بلکہ افواجِ پاکستان اور پوری قوم کے لئے اعزاز ہے۔ فیلڈ مارشل عاصم منیر نے قوم کا بھی شکریہ ادا کیا۔

صدر آصف زرداری اور  وزیراعظم شہبازشریف، وفاقی وزرا نے بھی ترقی پر فیلڈمارشل عاصم منیر کو مبارکباد دی۔ چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی اور سروسز چیفس نے بھی فیلڈ مارشل کے عہدے پر ترقی کی مبارک باد دی ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *