پیٹرول کی قیمتوں میں اضافہ؛ جماعت اسلامی کی لانگ مارچ کی دھمکی

پیٹرول مہنگا

وفاقی حکومت نے پٹرول کی قیمت میں 5.58 روپے اور ہائی اسپیڈ ڈیزل  کی قیمت میں 4.18 روپے فی لیٹر کا اضافہ کر دیا ہے، جس کے بعد سیاسی ردعمل میں شدت آ گئی ہے۔

 9 ستمبر 2026 سے لاگو ہونے والی نئی قیمتوں کے بعد پٹرول 364.35 روپے فی لیٹر اور ہائی اسپیڈ ڈیزل 385.95 روپے فی لیٹر ہو گیا ہے۔ یہ فیصلہ ایسے وقت میں کیا گیا ہے جب عوام میں مہنگائی اور بڑھتے ہوئے اخراجات کے حوالے سے شدید تشویش پائی جاتی ہے۔

پیٹرولیم مصنوعات میں اضافہ: پیٹرول 5.77 اور ڈیزل 6.47 روپے فی لیٹر مہنگا

جماعت اسلامی کے امیر حافظ نعیم الرحمان نے خبردار کیا ہے کہ اگر پٹرولیم لیوی اور دیگر بھاری ٹیکسز فوری طور پر ختم نہ کیے گئے تو وہ ملک گیر لانگ مارچ شروع کر دیں گے۔ ان کا کہنا تھا کہ لیوی ختم کرنے سے پٹرول کی قیمت میں 106 روپے تک کی کمی لائی جا سکتی ہے، جس سے عوام کو فوری ریلیف ملے گا۔

آئی ایم ایف کی پاکستان میں مہنگائی میں مسلسل کمی کی پیشگوئی

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *