April 14, 2026 لائیو نیوز
بریکنگ نیوز
پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں تاریخی تیزی: 100 انڈیکس میں 16 ہزار سے زائد پوائنٹس کا ریکارڈ اضافہیو این سیکریٹری جنرل کا امریکہ اور ایران میں جنگ بندی کا خیر مقدم؛ پاکستان کے کلیدی کردار کا اعتراففضا علی کی تیسری شادی: شوہر اعجاز خان کون ہیں؟پاکستان کی کامیاب سفارتکاری: امریکہ اور ایران میں دو ہفتوں کی جنگ بندی، اسلام آباد مذاکرات کا مرکز بن گیاایران میں تباہ شدہ امریکی ایف 15 طیارے کا دوسرا اہلکار بھی ریسکیو، فائرنگ کا تبادلہایران کے بنیادی ڈھانچے پر حملہ ہوا تو عبرت کا نشان بنا دیں گے، کمانڈر پاسدارانِ انقلابعلی لاریجانی کی شہادت کا بدلہ: ایران کا اسرائیل، یو اے ای اور امریکی مراکز پر بڑا حملہوی لاگر رجب بٹ سے علیحدگی اور صلح کی افواہیں: ایمان فاطمہ نے خاموشی توڑ دیپاکستان اسٹاک ایکسچینج میں تاریخی تیزی: 100 انڈیکس میں 16 ہزار سے زائد پوائنٹس کا ریکارڈ اضافہیو این سیکریٹری جنرل کا امریکہ اور ایران میں جنگ بندی کا خیر مقدم؛ پاکستان کے کلیدی کردار کا اعتراففضا علی کی تیسری شادی: شوہر اعجاز خان کون ہیں؟پاکستان کی کامیاب سفارتکاری: امریکہ اور ایران میں دو ہفتوں کی جنگ بندی، اسلام آباد مذاکرات کا مرکز بن گیاایران میں تباہ شدہ امریکی ایف 15 طیارے کا دوسرا اہلکار بھی ریسکیو، فائرنگ کا تبادلہایران کے بنیادی ڈھانچے پر حملہ ہوا تو عبرت کا نشان بنا دیں گے، کمانڈر پاسدارانِ انقلابعلی لاریجانی کی شہادت کا بدلہ: ایران کا اسرائیل، یو اے ای اور امریکی مراکز پر بڑا حملہوی لاگر رجب بٹ سے علیحدگی اور صلح کی افواہیں: ایمان فاطمہ نے خاموشی توڑ دی

ارطغرل غازی نے عالمی شہرت کا کریڈٹ پاکستانیوں کو دے دیا

Engin Altan Düzyatan DRAMA ERTUGRUL GHAZI NAYAUAJAL

ترک ڈرامے ’ارطغرل غازی‘ میں مرکزی کردار ادا کرنے والے ترکیہ کے اداکار انجین التان دوزیتان نے اپنی عالمی شہرت کا کریڈٹ پاکستان اور پاکستانیوں کو دے دیا۔

انجین التان دوزیتان نے  سعودی عرب میں منعقدہ  ’ریڈ سی‘ فلم فیسٹیول کے ایک ایونٹ میں بات کرتے ہوئے پاکستان میں اپنے ڈرامے کی مقبولیت پر گفتگو کی۔

ایونٹ کے دوران بات کرتے ہوئے ترک اداکار انجین التان دوزیتان نے کہا کہ ان کے ڈرامے کو پوری دنیا میں مقبولیت ملی۔  ڈراما پہلےہی اپنے ملک میں مقبول ہوچکا تھا لیکن پاکستان میں نشر ہونے کے بعد الگ ہی معاملہ ہوا۔

ertugrul ghazi PTV NAYAUJALA
ertugrul ghazi 
انجین التان دوزیتان کا کہنا تھا کہ پوری دنیا میں فلموں اور ڈراموں کے شائقین تقریبا ایک جیسے ہی ہوتے ہیں لیکن ’ارطغرل غازی‘ کے پاکستان میں نشر ہونے کے بعد انہیں دوسری طرح کی پذیرائی ملی۔ان کے مطابق انہیں پاکستان میں ’ارطغرل غازی‘ کی وجہ سے شہرت ملی، ساتھ ہی دنیا بھر میں ان کی مقبولیت میں اضافہ ہوا، وہ سمجھتے ہیں کہ ان کی مقبولیت میں پاکستان کا اہم کردار ہے۔

ترکش ڈرامہ اتغرل کے ہیروز کا دورہ لاہور، اداکار پاکستان کے رنگ میں رنگ گئے

ایک سوال کے جواب میں انہوں نے بتایا کہ ارطغرل غازی کی شوٹنگ کے دوران ان پر کردار کا اثر ہوچکا تھا اور انہیں کردار کے اثر سے نکلنے میں کافی وقت لگا۔ انجین التان دوزیتان نے ایک اور سوال کے جواب میں بتایا کہ ان کی خواہش رہی ہے کہ وہ کسی ڈرامے یا فلم میں جدید ترکی کے بانی کمال اتا ترک کا کردار ادا کریں۔

دنیا پور: پاکستانی ڈرامہ انڈسٹری کا نیا سنگ میل

سعودی عرب فلم فیسٹیول میں شرکت کی دعوت پر حیرانگی ہوئی یا نہیں؟ اس متعلق پوچھے گئے سوال پر انجین التان دوزیتان کا کہنا تھا کہ انہیں فلم میں شرکت کی دعوت موصول ہونے پر خوشی ہونے سمیت خوشگوار حیرت بھی ہوئی۔

ERTUGHAL GHAZI TURKISH DRAMA
ERTUGRAL GHAZI TURKISH DRAMA

ارطغرل غازی‘ کو پاکستان میں پاکستان ٹیلی وڑن (پی ٹی وی) پر نشر کیا گیا تھا اور اس نے مقبولیت کے نئے ریکارڈ قائم کئے تھے

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *