March 9, 2025 · 1 min read
چیمپئنز ٹرافی کا ٹائٹل کس کا؟فیصلہ آج بھارت اور نیوزی لینڈ کے درمیان فائنل میں ہوگا
چیمپئنز ٹرافی کا ٹائٹل کس کے سر پر سجے گا۔ فیصلہ آج بھارت اور نیوزی لینڈ کے درمیان فائنل میں ہوگا۔
پانچویں بار فائنل میں پہنچنے والی بھارتی ٹیم اب تک ایونٹ میں ناقابل شکست ہے۔ دونوں ٹیمیں دو ہزار کی چیمپئنز ٹرافی کے فائنل میں بھی آمنے سامنے آئیں ، نیوزی لینڈ نے بھارت شکست دے کر ٹائٹل اپنے نام کیا تھا۔
آئی سی سی میگا ایونٹ چیمپئنز ٹرافی کا فائنل۔ بھارت اور نیوزی لینڈ دبئی میں مدمقابل ہوں گے۔ بھارتی ٹیم ایونٹ میں اب تک ناقابل شکست ہے۔ روہت شرما الیون نے پاکستان،بنگلادیش اور نیوزی لینڈ کیخلاف تینوں گروپ میچز جیتے۔ جس کے بعد سیمی فائنل میں بھی بھارتی ٹیم آسٹریلیا کیخلاف چار وکٹ سے کامیاب ہو کر فائنل تک جا پہنچی۔
دوسری جانب نیوزی لینڈ کی ٹیم نے پاکستان اور بنگلادیش کو گروپ میچز میں ہرایا،بھارت سے شکست کھائی۔ سیمی فائنل میں جنوبی افریقا کو پچاس رن سے شکست دے کر فائنل میں جگہ بنائی۔
بھارت اور نیوزی لینڈ میں اب تک ایک سو انیس ون ڈے انٹرنیشنل کھیلے گئے۔اکسٹھ میں بھارتی ٹیم فاتح رہی،پچاس میچز میں نیوزی لینڈ کی ٹیم فاتح بنی۔ دونوں ٹیموں میں سات ون ڈے بلانتیجہ ختم ہوئے،ایک میچ برابر بھی رہا۔۔
دونوں ٹیموں کے درمیان کھیلے گئے گزشتہ پانچ ون ڈے میچز میں بھارتی ٹیم ہی مسلسل کامیاب رہی ہے۔۔۔
Post Views: 534