بلوچستان میں دہشت گردی، 9 مسافروں کو بسوں‌سے اتار کر شہید کر دیا گیا

بلوچستان دہشت گردی نو افراد قتل

بلوچستان میں دہشت گردی: کوئٹہ سے لاہور جانے والی بسوں پر حملہ، 9 مسافروں کو اتار کر شہید کر دیا گیا

بلوچستان کے ضلع ژوب میں سفاک دہشت گردوں نے کوئٹہ سے لاہور آنے والی بسوں کو نشانہ بنایا، اور بسوں سے اتار کر پنجاب سے تعلق رکھنے والے 9 مسافروں کو بے دردی سے شہید کر دیا۔
واقعے کا مقدمہ سی ٹی ڈی تھانہ ژوب میں نامعلوم دہشت گردوں کے خلاف درج کر لیا گیا ہے۔

اس دل دہلا دینے والے سانحے نے پورے ملک کو سوگوار کر دیا ہے۔ شہید ہونے والے افراد اپنے خاندانوں کے واحد کفیل، حال ہی میں شادی شدہ نوجوان اور معصوم بچوں کے باپ تھے۔

بلوچستان کے ضلع نوشکی میں دہشت گردی کے دوواقعات میں 11 افراد قتل

دو بھائی والد کے جنازے میں شرکت کے لیے آ رہے تھے، دہشت گردی کا شکار ہو گئے
دنیاپور کے رہائشی دو سگے بھائی عثمان طور اور جابر طور والد کے جنازے میں شرکت کے لیے لاہور واپس آ رہے تھے، مگر دہشت گردوں کی بربریت ان کی زندگی نگل گئی۔
غم سے نڈھال ماں نے ایک ہی وقت میں اپنے شوہر اور دو بیٹوں کو الوداع کہا — لیکن اس ماں کا حوصلہ ہر آنکھ کو نم کر گیا۔

گُرپتونت سنگھ پنوں کے قتل کی سازش میں سابق را چیف کے ملوث ہونے کا انکشاف

ماں کا بیان:

”میں نے سہاگ بھی دیا اور دو بیٹے بھی۔۔۔ مگر یہ قربانی رائیگاں نہیں جائے گی۔“

”میرا بھائی میری آنکھوں کے سامنے مارا گیا“ — بلال کی بہن کا کرب
تحصیل جنڈ، ضلع اٹک سے تعلق رکھنے والے بلال کو دہشت گردوں نے اس کی بہن کے سامنے بس سے اتار کر شہید کر دیا۔ بلال کی شادی صرف پانچ ماہ پہلے ہوئی تھی، اور وہ اپنی بہن کے ساتھ گھر واپس جا رہا تھا۔

سوات میں سی ٹی ڈی تھانے میں‌ 2 دھماکے، جاں‌بحق افراد کی تعداد 16 ہوگئی

”میرے باپ کا کیا قصور تھا؟“ — صابر حسین کے بچوں کا سوال
کامونکی کے رہائشی شہید صابر حسین گزشتہ 25 سال سے کوئٹہ میں باورچی کے طور پر محنت مزدوری کر رہے تھے۔ ان کی شہادت کی خبر نے بیوہ اور بچوں کو توڑ کر رکھ دیا۔
اہلخانہ دہشگردوں کو فوری انصاف کے کٹہرے میں لانے کا مطالبہ کر رہے ہیں۔

پاکستان کا سخت ردعمل: واہگہ بارڈر بند، بھارتی سفارتکار ناپسندیدہ قرار

مظفرگڑھ، خانیوال، فیصل آباد، لاہور — ہر شہر سوگوار
مظفرگڑھ کے محمد آصف کی صرف تین ماہ قبل شادی ہوئی تھی، ان کے گھر تعزیت کرنے والوں کا تانتا بندھا ہے۔

خانیوال کے غلام سعید کی میت پر رقت آمیز مناظر دیکھنے میں آئے، سینکڑوں افراد نے جنازے میں شرکت کی۔

اداکارہ ماڈل حمیرا اصغر کی لاش 6 ماہ پرانی لگتی ہے، پولیس حکام کی تحقیقات

فیصل آباد میں شہید شیخ محمد ماجد کی نماز جنازہ میں عزیز و اقارب سمیت شہریوں کی بڑی تعداد شریک ہوئی۔

لاہور کے علاقے سمن آباد میں جنید افتخار کی میت پہنچی تو چھپڑ اسٹاپ پر اہل علاقہ کی بڑی تعداد جمع ہو گئی۔ جنید کوئٹہ میں اپنی بیوی اور بیٹی کو سسرال میں چھوڑ کر واپس آ رہا تھا۔

کورونا وائرس سے بچاؤ کی ویکسین بنانے والا روسی سائنسدان قتل

عوام کا سوال: مزدور کس کا دشمن ہوتا ہے؟
دہشت گردی کا یہ واقعہ نہ صرف متاثرہ خاندانوں بلکہ پورے پاکستان کے ضمیر کو جھنجھوڑ رہا ہے۔ سوال اٹھتا ہے کہ روزی روٹی کے لیے دور دراز علاقوں میں جانے والے مزدور، آخر کس کے دشمن تھے؟
قوم انصاف کی منتظر ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *