اہم خبریںبین الاقوامیبین الاقوامی خبریں نیویارک کی عدالت نے نومنتخب امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو مجرم قرار دےدیا chiefeditorJanuary 11, 2025 نیویارک کی عدالت نے نومنتخب امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو مجرم قرار دےدیا۔ امریکی عدالت کا کہنا ہے ڈونلڈ ٹرمپ ہش منی کیس میں مجرم ہیں لیکن ٹرمپ کو قید یا جرمانہ نہیں کر رہے۔ امریکی عوام نے ڈونلڈ ٹرمپ کو ایک بار پھر اپنا صدر چُن لیا ڈونلڈ ٹرمپ امریکی تاریخ کے پہلے سزایافتہ صدر ہوں گے۔ نیویارک کی عدالت نے ٹرمپ کے جرم کو ریکارڈ میں شامل کرنے کا حکم دے دیا۔ ڈونلڈ ٹرمپ کا عدالت میں اپنے اوپر لگنے والے 34 الزامات کو ماننے سے انکار امریکی عدالت نے ہش منی کیس کا فیصلہ سناتے قرار دیا کہ ٹرمپ مجرم ہیں مگر قید یا جرمانہ نہیں ہو گا۔ امریکی عدالت نے ٹرمپ کو غیر مشروط رہائی دے دی۔ ڈونلڈ ٹرمپ دوران سماعت وڈیو لنک کے ذریعہ اپنے وکیل کے ہمراہ موجود رہے۔ نو منتخب صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے مقدمے کو سیاسی مہم قراردیا۔ کہا میری شہرت کو نقصان پہنچانے اور صدارتی انتخابات روکنے کے لیے سیاسی مہم چلائی گئی۔ نومنتخب صدر ٹرمپ اور جوبائیڈن کے درمیان وائٹ ہاؤس میں ملاقات ڈونلڈ ٹرمپ پر جعل سازی اور پیسے دے کر جرم چھپانے کے الزام میں مقدمہ درج کیا گیا تھا۔ Post Views: 327
کارکنوں نے پارٹی صدارت سے ہٹانےکا ثاقب نثارکا فیصلہ ردی کی ٹوکری میں ڈال دیا: نواز شریف سابق وزیراعظم اور مسلم لیگ ن کے صدر نواز شریف نے کہا ہےکہ ثاقب نثار نے تو مجھے ہمیشہ کے…
تحریک انصاف نے سردار عبدالقیوم نیازی کو وزیراعظم آزاد کشمیر نامزد کردیا وزیراعظم عمران خان نے سردار عبدالقیوم نیازی کو آزاد کشمیر کا وزیراعظم نامزد کردیا. وفاقی وزیر اطلاعات فواد چودھری نے…
محمد نوازشریف اور مولانا فضل الرحمان کے درمیان سیاسی مشاورت جمعیت علماء اسلام (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے مسلم لیگ (ن) کے قائد نواز شریف سے ٹیلی فونک…