اٹھائیس مئی یوم تکبیر پاکستان کا بھارت کو ایٹمی دھماکوں کا منہ توڑ جواب

28may youmetakbeer nayaujala

اٹھائیس مئی یوم تکبیر،، قومی تاریخ کا یادگار دن۔ جب پوری قوم کا سر فخر سے بلند ہوگیا۔ ستائیس برس قبل اسی روزپاکستان نے بھارتی ایٹمی دھماکوں کے جواب میں جوہری طاقت کا مظاہرہ کیا۔ ایٹمی دھماکے ہوتے ہی فضا اللہ اکبر کے نعروں سے گونج اٹھی۔ اسی لیے  28 مئی کا دن’’یوم تکبیر‘‘ کے نام سے منسوب ہے۔

اٹھائیس مئی 1998۔۔۔۔۔۔پاکستان کی تاریخ کا اہم ترین دن۔

بھارت کے ایٹمی دھماکوں کا جواب چاغی کے مقام پر5 ایٹمی دھماکے کرکے دیا گیا۔

ایٹمی دھماکوں کے بعد پاکستان نے مسلم دنیا کی پہلی اور دنیا کی ساتویں ایٹمی طاقت بن گیا

تاریخی لمحات کو ہمیشہ یاد رکھنے کےلیے 28 مئی کا دن قومی سطح پرمنانے کا فیصلہ ہوا۔اس وقت کے وزیراعظم نوازشریف نے عوام سے دن کےلیے مخصوص نام کی تجاویز مانگیں۔دنیا بھر سے پاکستانیوں نے بے شمار نام تجویز کیے لیکن قرعہ نکلا ملتان کے سول انجینئر غضنفر عباس کا۔ جنہوں نے’’یوم تکبیر‘‘کا خوبصورت نام تجویز کرکے اس دن کو تاریخ میں لازوال کردیا۔

جب 1974 میں بھارت نے ناکام ایٹمی دھماکا کیا تو اس وقت کے وزیراعظم ذوالفقارعلی بھٹو نے ملک کو ایٹمی قوت بنانے کے لئے پروگرام شروع کیا۔

جس کے بعد 1976 میں ڈاکٹر عبدالقدیر خان نے پاکستان میں انجینئرنگ ریسرچ لیبارٹریز قائم کی،1981 میں لیبارٹری کا نام ڈاکٹر اے کیو خان ریسرچ لیبارٹری رکھا گیا،یہ ادارہ پاکستان میں یورینیم کی افزودگی میں نمایاں مقام رکھتا ہے مئی 1998 میں ڈاکٹر عبدالقدیر خان نے پاکستان کو ایٹمی طاقت بنایا،یہ ان کا تاریخ ساز کارنامہ اور ملک پر احسان عظیم ہے۔

ڈاکٹر عبدالقدیر خان نے 2000 میں ککسٹ نامی درسگاہ کی بنیاد رکھی،ڈاکٹر عبدالقدیر خان کو 1996 اور 1999 میں نشان امتیاز سے نوازا گیا۔

ڈاکٹر عبدالقدیر خان کو 1989 میں ہلال امتیاز دیاگیا،ڈاکٹر عبدالقدیر خان کی لیبارٹری نے پاکستان کیلئے 1000 کلومیٹر دور تک مار کرنے والے غوری میزائیل سمیت چھوٹی اور درمیانی رینج تک مارکرنے والے متعدد میزائیل تیار کرنے میں بھی اہم کردار ادا کیا۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *