وزیراعظم کی چودھری برادارن سے ملاقات، گلے شکوے دور ہوگئے؟؟

PM MEET CH SHUJAT Q LEAGUE e1606321258499

وزیراعظم عمران خان نے لاہور میں چودھری برادران سے ملاقات کی۔ وزیراعظم ظہور الہی روڈ پر واقع گھر میں پہنچے تو اسپیکر پنجاب اسمبلی چودھری پرویزالہی نے ان کا استقبال کیا۔

وزیراعظم عمران خان کے ہمراہ وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار اور معاون خصوصی شہباز گل موجود تھے۔

وزیراعظم نے چودھری شجاعت حسین کی خیریت دریافت کی۔ اس موقع پر چودھری مونس الہی ، وفاقی وزیر طارق بشیر چیمہ،سالک حسین اور حسین الہی بھی موجود تھے۔

یہ بھی پڑھیں

محسن داوڑ نے پی ڈی ایم سے راہیں جدا کرلیں، کیا پیپلزپارٹی میں‌شامل ہوں‌گے؟؟

ذرائع کے مطابق اتحادی جماعت مسلم لیگ قاف سے ہونے والی ملاقات میں تحفظات بھی دور کیے گئے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ رہنماؤں کے درمیان خوشگوار ماحول میں ہونے والی ملاقات میں گلے شکوے بھی دور ہوگئے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *