اسلام آباد کے ایک کیفے کی مالکان کا اپنے مینجر کے ساتھ مذاق مہنگا پڑ گیا. معاملے کی گونج ابھی تک تھم نہیں پائی. سابق کپتان وسیم اکرم کی اہلیہ شنیرا اکرم نے خواتین مالکان کو انگریزی زبان بولنے کا چیلنج دے دیا۔
اسلام آباد کے ریستوران کی مالکن خواتین کی ایک ویڈیو وائرل ہوئی تھی. جس میں دونوں خواتین اپنے مینجر کی انگریزی کا مذاق اڑاتی ہوئی نظر آرہی تھیں۔ سوشل میڈیا صارفین کے ساتھ ملک کی معروف شخصیات نے خواتین کے اس عمل کو تنقید کا نشانہ بنایا تھا.
دیگر سوشل میڈیا صارفین کے ساتھ شنیرا اکرم نے ملازم کا دفاع کرتے ہوئے اسے ہیرو قرار دیا. ریستوران کی مالکن خواتین کی اس حرکت کی شدید مذمت کی. دونوں خواتین پر طنز کرتے ہوئے کہا ’’میں بھی بورہورہی ہوں لہذا میں تم دونوں خواتین کو انگریزی کے مقابلے کا چیلنج دیتی ہوں‘‘۔

وائرل ہونے والی ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ خواتین پہلے اپنا اور اپنے مینجر کا انگریزی میں تعارف کرواتی ہیں. مینجر سے ان کے متعلق سوال پوچھتی ہیں.
حریم شاہ اور مفتی عبدالقوی کی نئی ویڈیو نے ہنگامہ برپا کردیا
جس پرایک خاتون پوچھتی ہے آپ نے انگلش کی کتنی کلاسیں لی ہیں اور مینجر سے انگریزی میں اپنا تعارف کروانے کے لیے کہتی ہیں۔ جس پر مینجر ہچکچاتے ہوئے بمشکل ایک جملہ ہی بول پاتے ہیں۔ خاتون نہایت توہین آمیز انداز میں ہنستے ہوئے مینجر کا مذاق اڑاتے ہوئے کہتی ہے یہ ہمارے مینجر ہیں جو ہمارے ساتھ 9 سال سے ہیں اور یہ وہ بہترین انگلش ہے جو یہ بولتے ہیں۔
