April 14, 2026 لائیو نیوز
بریکنگ نیوز
پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں تاریخی تیزی: 100 انڈیکس میں 16 ہزار سے زائد پوائنٹس کا ریکارڈ اضافہیو این سیکریٹری جنرل کا امریکہ اور ایران میں جنگ بندی کا خیر مقدم؛ پاکستان کے کلیدی کردار کا اعتراففضا علی کی تیسری شادی: شوہر اعجاز خان کون ہیں؟پاکستان کی کامیاب سفارتکاری: امریکہ اور ایران میں دو ہفتوں کی جنگ بندی، اسلام آباد مذاکرات کا مرکز بن گیاایران میں تباہ شدہ امریکی ایف 15 طیارے کا دوسرا اہلکار بھی ریسکیو، فائرنگ کا تبادلہایران کے بنیادی ڈھانچے پر حملہ ہوا تو عبرت کا نشان بنا دیں گے، کمانڈر پاسدارانِ انقلابعلی لاریجانی کی شہادت کا بدلہ: ایران کا اسرائیل، یو اے ای اور امریکی مراکز پر بڑا حملہوی لاگر رجب بٹ سے علیحدگی اور صلح کی افواہیں: ایمان فاطمہ نے خاموشی توڑ دیپاکستان اسٹاک ایکسچینج میں تاریخی تیزی: 100 انڈیکس میں 16 ہزار سے زائد پوائنٹس کا ریکارڈ اضافہیو این سیکریٹری جنرل کا امریکہ اور ایران میں جنگ بندی کا خیر مقدم؛ پاکستان کے کلیدی کردار کا اعتراففضا علی کی تیسری شادی: شوہر اعجاز خان کون ہیں؟پاکستان کی کامیاب سفارتکاری: امریکہ اور ایران میں دو ہفتوں کی جنگ بندی، اسلام آباد مذاکرات کا مرکز بن گیاایران میں تباہ شدہ امریکی ایف 15 طیارے کا دوسرا اہلکار بھی ریسکیو، فائرنگ کا تبادلہایران کے بنیادی ڈھانچے پر حملہ ہوا تو عبرت کا نشان بنا دیں گے، کمانڈر پاسدارانِ انقلابعلی لاریجانی کی شہادت کا بدلہ: ایران کا اسرائیل، یو اے ای اور امریکی مراکز پر بڑا حملہوی لاگر رجب بٹ سے علیحدگی اور صلح کی افواہیں: ایمان فاطمہ نے خاموشی توڑ دی

شاہ رخ کی نئی آنے والی فلم ’پٹھان‘ کے گانے ’بے شرم رنگ’ پربھارت میں تنازع

BESHARAM RANG PATHAN SONG

بالی وڈ سپر اسٹار شاہ رخ کی نئی آنے والی فلم ’پٹھان‘ کے گانے ’بے شرم رنگ’ پربھارت میں تنازع کھڑا ہوگیا۔

فلم ’پٹھان‘ کا گانا ’بے شرم رنگ‘ جاری کیا گیا جس میں دپیکا پڈوکون شاہ رخ خان کے ساتھ جلوہ گر ہیں۔

فلم کے گیت کو بے حد پسند کیا جا رہا ہے اور اس گانے کو اب تک 4 کروڑ 65 لاکھ سے زائد بار یوٹیوب پر دیکھا جاچکا ہے-

امیتابھ بچن فلم انڈسٹری میں بطور موسیقار اپنے کیریئر کا آغاز کرنے کو تیار

گانے میں شاہ رخ خان کا نیا روپ دیکھ کر مداح دنگ رہ گئے۔

دوسری جانب فلم کے گیت پر تنازع شروع ہوگیا اور انتہا پسند ہندوؤں نے فلم کے بائیکاٹ کا اعلان کردیا ہے۔

سپر اسٹار ماہرہ خان کا نارویجین ڈانس گروپ کے ساتھ رقص کا مظاہرہ

رپورٹس کے مطابق شاہ رخ کے ساتھ دپیکا کے زعفرانی رنگ کے لباس کے منظر کو بھارتی انتہا پسندوں نے مذہبی تعصب کا رنگ دیا ہے۔

ہندو مذہب میں زعفرانی رنگ کو مقدس سمجھا جاتا ہے جبکہ انتہا پسند ہندوؤں نے گانے میں شاہ رخ کے ہرے رنگ کے کپڑے پہننے پر بھی اعتراض کردیا ہے۔

ٹک ٹاکر جنت مرزا اور ان کی بہنوں الشبہ اور سحر نے بیوٹی سیلون کھول لیا

بھارتی جنتا پارٹی سے تعلق رکھنے والے بھارتی ریاست مدھیہ پردیش کے وزیر داخلہ نے گانے اور دپیکا کے کپڑوں کے رنگ کی مخالفت کی اور کہا کہ دپیکا جواہر لعل نہرو یونیورسٹی میں ہونے والے احتجاج کی حمایت کرتی رہی ہیں۔

انہوں نے کہا کہ فلم کے مناظر میں تبدیلی نہ کی گئی تو مدھیہ پردیش میں پابندی لگا دیں گے۔

بھارت کو بڑا دھچکا، فیفا نے بھارتی فٹبال فیڈریشن کی رکنیت معطل کردی

اُدھر انتہا پسند ہندوؤں نے ٹوئٹر پر بھی فلم کے بائیکاٹ کا ٹرینڈ شروع کردیا ہے اور ساتھ ہی دھمکیاں بھی دی ہیں۔

قومی کرکٹر سدرہ امین آئی سی سی ویمن پلئیر آف دی منتھ قرار

خیال رہے کہ فلم پٹھان 25 جنوری 2023 کو سنیما گھروں کی زینت بنے گی اور فلم میں شاہ رخ خان، جان ابراہم اور دپیکا پڈوکون نے مرکزی کردار ادا کیا ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *