Tabish Hashmi Comedian Host

کامیڈی شو کے ہوسٹ تابش ہاشمی کے پروگرام میں آنے کے مہمان نے ایک کروڑ مانگ لیے

کامیڈی شو کے ہوسٹ تابش ہاشمی کے پروگرام میں آنے کے مہمان نے ایک کروڑ مانگ لیے

کامیڈی شو کے ہوسٹ تابش ہاشمی کے پروگرام “ہنسنا منع ہے” میں شرکت کے لیے مہمان نے ان سے ایک کروڑ کی رقم کا تقاضا کردیا۔

ایک پوڈکاسٹ میں بات چیت کرتے ہوئے تابش ہاشمی نے کہا کہ بھارت کا کپل شرما شو اس لیے بڑا نام ہے کہ اس کے پیچھے بجٹ اور ٹیم بھی بڑی ہے۔
انہوں نے کہا کہ کپل شرما خود کروڑوں روپے پروگرام کے لیتا ہے۔ کئی رائٹرز اور پندرہ بیس افراد پر مشتمل ٹیم ہے۔ مہمان بھی ہیوی بجٹ کے ساتھ
پروگرام میں شرکت کرتے ہیں۔ کئی دن تک ریہرسل ہوتی ہے۔ پھر کہیں جاکر پروگرام ریکارڈ ہوتا ہے۔

آرٹیفیشل انٹیلی جینس کی مدد سے چیٹ‌جی پی ٹی نے 7 منٹ‌میں‌سافٹ‌ویئر بنا لیا

تابش ہاشمی کا کہنا ہے کہ لیکن پاکستان میں معاملہ بالکل برعکس ہے۔ یہاں ہفتے میں ایک شو کے بجائے تین دن شو ریکارڈ ہوتا ہے۔ بجٹ انتہائی کم ہے۔ اکثر عین وقت پر مہمان بدل جاتا ہے۔ پریکٹس نہیں ہوتی بس پھر جو ریکارڈ ہوگیا ہوگیا۔

انہوں نے ایک بات شیئر کرتے ہوئے کہا کہ ان سے ایک مہمان نے شو میں شرکت کے لیے ایک کروڑ روپے مانگ لیے تھے۔

پوڈکاسٹ کے میزبان نے حیرت کا اظہار کرتے ہوئے جملے کو دوبارہ دہرایا کہ ایک کروڑ اور پھر ہنسنا شروع کردیا۔

ایلون مسک نے تمام صارفین پر ماہانہ فیس عائد کرنے کا عندیہ دے دیا

تابش ہاشمی کا کہنا تھا سمجھیں میں نے بیس ہزار ڈالر دے دیے۔ تو پھر مہمان کی فرمائشیں شروع ہوجاتی ہیں۔ کہ میں نے یہ نہیں کرنا یہ نہیں کہنا۔ لیکن میں تو کہوں گا کہ بھائی بیس ہزار ڈالر دیے ہیں تو بھائی جیسے کہوں اب گھومو۔

تابش ہاشمی کا کہنا تھا کہ کچھ مہمان ایسے ہیں جو بالکل فری میں آتے ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں