ISB UNITED IN PSL 9 FINAL

اسلام آباد یونائیٹڈ نے پشاور زلمی کو ہرا کر پی ایس ایل کے فائنل میں جگہ بنا لی

اسلام آباد یونائیٹڈ نے پشاور زلمی کو ہرا کر پی ایس ایل کے فائنل میں جگہ بنا لی ، فائنل میں اسلام آباد یونائیٹڈ اور ملتان سلطانز آمنا سامنا کریں گے۔

اسلام آباد یونائیٹڈ نے حیدر علی کی جارحانہ اور عماد وسیم کی ذمہ دارانہ بیٹنگ کی بدولت ایک سو چھیاسی رن کا ہدف ایک اوور قبل ہی حاصل کر لیا۔

میدان میں پرفارم کرتا ہوں کسی کو کچھ بتانے کی ضرورت نہیں، اسٹار بیٹر بابر اعظم

عماد وسیم نے چالیس گیندوں پر انسٹھ اور حیدر علی نے انتیس گیندوں پر باون رن بنائے۔ دونوں ناٹ آؤٹ رہے۔

اس سے قبل پشاور زلمی نے صائم ایوب کے  تہتر اور محمد حارث کے چالیس رن کی بدولت پانچ وکٹوں پر ایک سو پچاسی رن بنائے۔ کپتان بابر اعظم پچیس رن بنا سکے۔

کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نےپی ایس ایل نائن کے پلے آف مرحلے کے لیے کوالیفائی کر لیا

ہدف کے تعاقب میں اسلام آباد کی تین وکٹیں  اکیس رن پر گر گئیں تاہم مارٹن گپٹل کے چونتیس اور اس کے بعد عماد وسیم اور حیدر علی کی ناقابل شکست پارٹنر شپ نے ٹیم کو فتح دلائی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں