پیپلز پارٹی کا آزاد کشمیر میں حکومت سازی کا فیصلہ — نئے وزیراعظم کا اعلان منگل کو متوقع

پیپلز پارٹی آزاد کشمیر حکومت سازی متوقع

پیپلز پارٹی کا آزاد کشمیر میں حکومت سازی کا فیصلہ — نئے وزیراعظم کا اعلان منگل کو متوقع

اسلام آباد: پیپلز پارٹی نے آزاد کشمیر میں حکومت سازی کا باضابطہ فیصلہ کرلیا ہے۔ پارٹی ذرائع کے مطابق صدر آصف علی زرداری نے گرین سگنل دے دیا ہے، جب کہ چیئرمین بلاول بھٹو زرداری منگل کے روز نئے وزیراعظم کے امیدوار کا اعلان کریں گے۔

تحریک انصاف نے سردار عبدالقیوم نیازی کو وزیراعظم آزاد کشمیر نامزد کردیا

ایوانِ صدر میں پیپلز پارٹی آزاد کشمیر کی پارلیمانی پارٹی نے صدر آصف زرداری سے ملاقات کی، جس میں بلاول بھٹو، فریال تالپور اور دیگر سینئر رہنما بھی شریک تھے۔ اجلاس میں پارٹی پوزیشن اور حکومت سازی کے مختلف آپشنز پر تفصیلی مشاورت کی گئی۔

سابق وزیر اعظم آزاد کشمیر سردار تنویر الیاس، فوری رہا کرنے کا حکم

ذرائع کے مطابق آصف زرداری نے آزاد کشمیر میں حکومت بنانے کی منظوری دیتے ہوئے پارٹی قیادت کو آئندہ حکمتِ عملی کے لیے ہدایت دی ہے۔

پیپلز پارٹی کے صدر آزاد کشمیر چودھری یاسین نے میڈیا سے گفتگو میں تصدیق کی کہ بلاول بھٹو وزیراعظم کے امیدوار کا اعلان منگل کو کریں گے۔

آئینی ترمیم پر حکومت کے پاس ’ضمیر پر ووٹ‘ لینے کا آپشن موجود ہے، بلاول بھٹو زرداری

اسی موقع پر سردار تنویر الیاس نے کہا کہ “پیپلز پارٹی آزاد کشمیر میں حکومت بنانے جا رہی ہے۔”

اجلاس کے بعد میڈیا بریفنگ میں قمر زمان کائرہ نے کہا کہ جب اسمبلی میں نمبرز پورے ہوں تو حکومت سازی کی کوشش کی جاتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ (ن) کے رہنماؤں کے بیانات سے ظاہر ہوتا ہے کہ وہ اپوزیشن بینچوں پر بیٹھنے جا رہے ہیں۔

ادھر، مسلم لیگ (ن) آزاد کشمیر کی قیادت نے بھی باضابطہ طور پر اپوزیشن بینچوں پر بیٹھنے کا اعلان کر دیا ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *