April 14, 2026 لائیو نیوز
بریکنگ نیوز
پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں تاریخی تیزی: 100 انڈیکس میں 16 ہزار سے زائد پوائنٹس کا ریکارڈ اضافہیو این سیکریٹری جنرل کا امریکہ اور ایران میں جنگ بندی کا خیر مقدم؛ پاکستان کے کلیدی کردار کا اعتراففضا علی کی تیسری شادی: شوہر اعجاز خان کون ہیں؟پاکستان کی کامیاب سفارتکاری: امریکہ اور ایران میں دو ہفتوں کی جنگ بندی، اسلام آباد مذاکرات کا مرکز بن گیاایران میں تباہ شدہ امریکی ایف 15 طیارے کا دوسرا اہلکار بھی ریسکیو، فائرنگ کا تبادلہایران کے بنیادی ڈھانچے پر حملہ ہوا تو عبرت کا نشان بنا دیں گے، کمانڈر پاسدارانِ انقلابعلی لاریجانی کی شہادت کا بدلہ: ایران کا اسرائیل، یو اے ای اور امریکی مراکز پر بڑا حملہوی لاگر رجب بٹ سے علیحدگی اور صلح کی افواہیں: ایمان فاطمہ نے خاموشی توڑ دیپاکستان اسٹاک ایکسچینج میں تاریخی تیزی: 100 انڈیکس میں 16 ہزار سے زائد پوائنٹس کا ریکارڈ اضافہیو این سیکریٹری جنرل کا امریکہ اور ایران میں جنگ بندی کا خیر مقدم؛ پاکستان کے کلیدی کردار کا اعتراففضا علی کی تیسری شادی: شوہر اعجاز خان کون ہیں؟پاکستان کی کامیاب سفارتکاری: امریکہ اور ایران میں دو ہفتوں کی جنگ بندی، اسلام آباد مذاکرات کا مرکز بن گیاایران میں تباہ شدہ امریکی ایف 15 طیارے کا دوسرا اہلکار بھی ریسکیو، فائرنگ کا تبادلہایران کے بنیادی ڈھانچے پر حملہ ہوا تو عبرت کا نشان بنا دیں گے، کمانڈر پاسدارانِ انقلابعلی لاریجانی کی شہادت کا بدلہ: ایران کا اسرائیل، یو اے ای اور امریکی مراکز پر بڑا حملہوی لاگر رجب بٹ سے علیحدگی اور صلح کی افواہیں: ایمان فاطمہ نے خاموشی توڑ دی

آئینی ترمیم پر حکومت کے پاس ’ضمیر پر ووٹ‘ لینے کا آپشن موجود ہے، بلاول بھٹو زرداری

bilawal bhutto zardari

پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ آئینی ترمیم پر حکومت کے پاس ’ضمیر پر ووٹ‘ لینے کا آپشن موجود ہے، سب کو ساتھ لے کر چلنا چاہتے ہیں اور اتفاق رائے کی کوشش کر رہے ہیں۔

بلاول بھٹو زرداری سے  پی پی پی اسلام آباد کے بیٹ رپورٹرز نے زرداری ہاؤس میں ملاقات کی ۔ اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے بلاول کا کہنا تھاکہ آئینی ترمیم پر حکومت کے پاس ’ضمیر پر ووٹ‘ لینے کا آپشن موجود ہے، سب کو ساتھ لے کر چلنا چاہتے ہیں اور اتفاق رائے کی کوشش کر رہے ہیں۔

آئین پر پہلے دن سے ڈاکا مارنے کی کوشش کی جا رہی ہے، بلاول بھٹو

انہوں نے کہا کہ آئینی ترمیم پر جلدی حکومت کو ہوسکتی ہے، پیپلز پارٹی کو نہیں ہے، حکومت جلدی گھبرا جاتی ہے، سیاست میں ’جو ڈر گیا وہ مر گیا‘۔

ایک سوال کے جواب میں پی پی چیئرمین کا کہنا تھاکہ وقت کے ساتھ پارلیمنٹ اور سیاستدان کی “اسپیس” کم ہوئی جس کو لینے میں وقت لگے گا، جمہوری سیاسی نظام پر سمجھوتہ نہیں کریں گے۔

کہاں لکھا ہے انتخابی نشان نہ ملنے پر سیاسی جماعت الیکشن نہیں لڑسکتی؟ سپریم کورٹ

ایک سوال پر انہوں نے بتایاکہ مولانا فضل الرحمان آئینی عدالتوں اور عدالتی اصلاحات پر مان گئے تھے، پر ملٹری کورٹس سے متعلق ترمیم پر پیپلز پارٹی اور جے یو آئی نے مخالف کی تھی۔

عمران خان کے بارے میں بلاول کا کہنا تھاکہ بانی پی ٹی آئی نے اپریل 2022 سے سیاسی فیصلے کیے ہوتے تو آج دوبارہ وزیراعظم ہوتے، بانی پی ٹی آئی آج بھی سیاستدانوں سے نہیں اسٹیبلشمنٹ سے بات کرنا چاہتے ہیں۔

سپریم کورٹ ججز کی ریٹائرمنٹ عمر 68 سال کرنے کی تجویز، آئینی ترمیم کل پیش ہونے کا امکان

آرمی چیف کی مدت ملازمت میں توسیع کے سوال پی پی چیئرمین کا کہنا تھاکہ یہ معاملہ پارلیمنٹ سے طے شدہ ہے، آرمی چیف کی مدت ملازمت میں توسیع کیلئے کسی آئینی ترمیم کی ضرورت نہیں، آرمی چیف کی مدت میں توسیع کامعاملہ سپریم کورٹ نے پارلیمنٹ سےترمیم کروا کر حل کردیا تھا۔

انہوں نے کہا کہ جسٹس منیب 63 اے کے فیصلے میں اپنا ذہن واضح کرچکے ہیں۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *