پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں ریکارڈ ساز تیزی کا سلسلہ جاری ہے۔ جس کے نتیجے میں انڈیکس آج بھی نئی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا ہے۔
کاروباری ہفتے کے پہلے دن بازارِ حصص میں 1828 پوائنٹس کی شاندار تیزی کے ساتھ کاروبار کا آغاز ہوا۔ جس کے نتیجے میں کے ایس ای 100 انڈیکس بڑھ کر ایک لاکھ 80 ہزار 863 پوائنٹس کی نئی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا۔
مزید پڑھیں
پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں تاریخ رقم، ایک لاکھ پوائنٹس کی حد عبور
پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں 62ہزار پوائنٹس کی نئی بلند ترین سطح بھی عبور
مہنگائی کی شرح 11 فیصد تک آگئی، جلد سنگل ڈیجٹ پر آجائیگی: وزیر خزانہ
بعد ازاں مارکیٹ میں تیزی کا رجحان غالب آیا اور انڈیکس بتدریج 1940، 1999، 2225، 2357 اور پھر 2634 پوائنٹس کی ریکارڈ تیزی کے ساتھ ایک لاکھ 81 ہزار 669 پوائنٹس کی سطح کو چھو گیا، جو اب تک کی تاریخی اور بلند ترین شرح ہے۔
