PAKISTAN STOCK EXCHANGE

پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں 62ہزار پوائنٹس کی نئی بلند ترین سطح بھی عبور

پاکستان اسٹاک ایکس چینج کا 100 انڈیکس 62ہزار500 پوائنٹس کی سطح بھی عبور کر گیا جو کہ ملکی تاریخ میں پہلی بار ہوا ہے۔

کاروباری ہفتے کے پہلے روز 100 انڈیکس 1019پوائنٹس کے اضافے سے 62710 پوائنٹس کی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا۔

دوسری جانب، انٹربینک مارکیٹ میں ڈالر کی قدر 71پیسے کی کمی سے 284روپے 25پیسے کی سطح پر آگئی۔

یہاں‌یہ بات قابل ذکر ہے کہ گزشتہ کئی روز سے اسٹاک مارکیٹ میں کاروبار کا زبردست رجحان دیکھنے میں آ رہا ہے اور رواں سال اب تک 100 انڈیکس میں 52.78 فیصد اضافہ ریکارڈ ہو چکا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں