واشنگٹن: امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اعلان کیا ہےکہ پاکستان اور بھارت جنگ بندی پر آمادہ ہو گئے ہیں۔
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر اعلان کیا ہے کہ پاکستان اور بھارت نے جنگ بندی پر آمادگی ظاہر کر دی ہے۔
ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ امریکہ نے دونوں ممالک سے پوری رات بات چیت کی اور اس کی ثالثی کے باعث پاکستان اور بھارت فوری اور مکمل فائر بندی پر راضی ہو گئے ہیں۔ دونوں ممالک کو مبارکباد پیش کرتا ہوں کہ انہوں نے عقل کا استعمال کرتے ہوئے جنگ بندی پر آمادگی ظاہر کر دی۔
یہ بھی پڑھیں:بھارتی جارحیت کا منہ توڑ جواب، پاکستان کا جوابی کارروائی آپریشن، مودی سرکار ہل گئی
امریکی صدر نے دونوں ممالک کا اہم معاملے پر توجہ دینے پر شکریہ بھی ادا کیا۔
