قومی ون ڈے ٹیم کے کپتان بابر اعظم اپنے عہدے سے مستعفی ہوگئے۔
بابر اعظم نے کہا کہ اب وقت آگیا ہے کہ میں اپنے کھیل پر فوکس کروں۔ انہوں نے کہا کہ میں نے پچھلے ماہ پی سی بی مینجمنٹ کو کپتانی چھوڑنے کے فیصلے سے آگاہ کیا تھا۔
بابر اعظم کا کہنا تھا کہ پاکستان ٹیم کی کپتانی کرنا میرے لیے فخر کی بات ہے۔ انہوں نے کہا کہ کپتانی ہمیشہ اعزاز ہوتی ہے لیکن اس کا اضافی دباو ہوتا ہے۔ میں اپنی کارکردگی کو ترجیح دینا چاہتا ہوں۔
بابر اعظم نے کہا کہ میں اپنی بیٹنگ کا مزہ لینا چاہتا ہوں۔ اپنا قیمتی وقت دوستوں اور فیملی کے ساتھ گزارنا چاہتا ہوں۔
قومی ون ڈے ٹیم کی کپتانی سے مستعفی ہونے والے بابراعظم نے کہا کہ میں تمام فینز کا شکریہ ادا کرنا چاہتا ہوں جنہوں نے مجھے بے پناہ سپورٹ کیا۔
انہوں نے کہا کہ مجھے خوشی ہے جو میں نے اب تک حاصل کیا۔ میں بطور کھلاڑی پاکستان کی خدمت کرتا رہوں گا۔