April 15, 2026 لائیو نیوز
بریکنگ نیوز
پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں تاریخی تیزی: 100 انڈیکس میں 16 ہزار سے زائد پوائنٹس کا ریکارڈ اضافہیو این سیکریٹری جنرل کا امریکہ اور ایران میں جنگ بندی کا خیر مقدم؛ پاکستان کے کلیدی کردار کا اعتراففضا علی کی تیسری شادی: شوہر اعجاز خان کون ہیں؟پاکستان کی کامیاب سفارتکاری: امریکہ اور ایران میں دو ہفتوں کی جنگ بندی، اسلام آباد مذاکرات کا مرکز بن گیاایران میں تباہ شدہ امریکی ایف 15 طیارے کا دوسرا اہلکار بھی ریسکیو، فائرنگ کا تبادلہایران کے بنیادی ڈھانچے پر حملہ ہوا تو عبرت کا نشان بنا دیں گے، کمانڈر پاسدارانِ انقلابعلی لاریجانی کی شہادت کا بدلہ: ایران کا اسرائیل، یو اے ای اور امریکی مراکز پر بڑا حملہوی لاگر رجب بٹ سے علیحدگی اور صلح کی افواہیں: ایمان فاطمہ نے خاموشی توڑ دیپاکستان اسٹاک ایکسچینج میں تاریخی تیزی: 100 انڈیکس میں 16 ہزار سے زائد پوائنٹس کا ریکارڈ اضافہیو این سیکریٹری جنرل کا امریکہ اور ایران میں جنگ بندی کا خیر مقدم؛ پاکستان کے کلیدی کردار کا اعتراففضا علی کی تیسری شادی: شوہر اعجاز خان کون ہیں؟پاکستان کی کامیاب سفارتکاری: امریکہ اور ایران میں دو ہفتوں کی جنگ بندی، اسلام آباد مذاکرات کا مرکز بن گیاایران میں تباہ شدہ امریکی ایف 15 طیارے کا دوسرا اہلکار بھی ریسکیو، فائرنگ کا تبادلہایران کے بنیادی ڈھانچے پر حملہ ہوا تو عبرت کا نشان بنا دیں گے، کمانڈر پاسدارانِ انقلابعلی لاریجانی کی شہادت کا بدلہ: ایران کا اسرائیل، یو اے ای اور امریکی مراکز پر بڑا حملہوی لاگر رجب بٹ سے علیحدگی اور صلح کی افواہیں: ایمان فاطمہ نے خاموشی توڑ دی

ڈی جی نیب نہ آئے، پبلک اکاونٹس کمیٹی کے اجلاس میں‌خط پیش، اجلاس احتجاجا ملتوی

NAB VS RANA TANVIR

وزیراعظم عمران خان نے چیئرمین نیب کو پبلک اکائونٹس کمیٹی سمیت کسی بھی قائمہ کمیٹی میں پیش ہونے سے روک دیاچیئرمین نیب پی اے سی اجلاس میں نہ آئے۔ڈی جی نیب خط لے کرپیش ہو گئے۔کمیٹی نے چیئرمین نیب کی عدم شرکت پراجلاس احتجاجاً ملتوی کردیا۔کمیٹی چیئرمین نے چیئرمین نیب کودوبارہ بلانے کا فیصلہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ اگرایک بندہ وزیراعظم کو بہت عزیزہے توایسا نہیں کرنا چاہئے۔

چیئرمین نیب پی اے سی سمیت کسی بھی قائمہ کمیٹی میں بطور پرنسپل اکائونٹنگ آفیسر پیش نہیں ہوں گے۔ان کی نمائندگی ڈی جی نیب ہیڈکوارٹرز کیا کرینگے۔وزیراعظم عمران خان کی منظوری سے خط پبلک اکائونٹس کمیٹی میں پیش کردیا گیا-

رانا تنویرکی زیرصدارت پی اے سی کا اجلاس ہوا-چیئرمین نیب تو نہ آئے۔ڈی جی نیب ایک خط سمیت پیش ہوگئے۔نیب نے سیکرٹری نیشنل اسمبلی کو خط میں وزیراعظم کا حوالہ دے کر لکھا ہے کہ وزیراعظم نے چیئرمین نیب کی قانونی ذمہ داریوں کو مد نظر رکھ کران کی جگہ ڈی جی نیب ہیڈکوارٹرزکو بریفنگ دینے کی منظوری دی ہے۔

ڈی جی نیب ہیڈکوارٹرزنے میڈیا سے گفتگو میں‌کہا کہ چیئرمین نیب کمیٹی اجلاس میں شرکت نہیں کریں گے۔کابینہ کی جانب سے مجھے نمائندگی کرنے کے لیے کہا گیا ہے۔ چیئرمین کمیٹی رانا تنویرکا کہنا ہے کہ چیئرمین نیب کو آنا چاہئے تھا اور وہ آئیں گے۔انہیں خط لکھ رہے ہیں۔

پیپلزپارٹی کے ارکان کہتے ہیں چیئرمین نیب ڈرتے ہیں کہ ان کا نام نہ اچھالا جائے۔وفاقی کابینہ کے پاس اختیار نہیں کہ وہ چیئرمین نیب کو پی اے سی میں آنے سے منع کرے۔حکومتی رکن نورعالم خان نے کہا کہ وزیراعظم کے نام کو بدنام کرنا زیادتی ہے۔اجلاس کے دوران چیئرمین پی اے سی کی جانب سے میڈیا کوباہربھیجنے پرارکان نے احتجاج کرتے ہوئے اجلاس اوپن رکھنے کا مطالبہ بھی کیا۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *