صدر، وزیراعظم اور آرمی چیف کے خلاف پروپیگنڈے کے پیچھے سازش کارفرما ہے، محسن نقوی

صدر وزیراعظم آرمی چیف کے خلاف سازش

صدر، وزیراعظم اور آرمی چیف کے خلاف پروپیگنڈے کے پیچھے سازش کارفرما ہے، وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے صدرِ پاکستان، وزیراعظم اور چیف آف آرمی اسٹاف کے حوالے سے سوشل میڈیا پر جاری بدنیتی پر مبنی مہم کو سختی سے مسترد کر دیا ہے۔

انہوں نے کہا ہم بخوبی جانتے ہیں کہ صدر، وزیراعظم اور فیلڈ مارشل کو نشانہ بنانے والی اس مہم کے پیچھے کون ہے۔ یہ سب ایک سوچے سمجھے منصوبے کا حصہ ہے۔
صدر مملکت آصف علی زرداری سے چیف آف آرمی اسٹاف جنرل سید عاصم منیر کی ملاقات
محسن نقوی نے واضح کیا کہ صدر کے استعفے کی کوئی بات نہیں ہوئی، نہ ہی آرمی چیف کی صدر بننے کی خواہش یا کوئی منصوبہ موجود ہے۔ صدر کا فوجی قیادت کے ساتھ تعلق مضبوط اور باوقار ہے۔

خیبر پختونخوا میں پی ٹی آئی کی حکومت گرانے اور نہ گرانے کی بحث

ان کا مزید کہنا تھا میں جانتا ہوں یہ جھوٹ کون پھیلا رہا ہے، کیوں پھیلا رہا ہے اور اس پروپیگنڈے سے کس کو فائدہ پہنچ رہا ہے۔

وزیر داخلہ نے کہا چیف آف آرمی اسٹاف کی تمام تر توجہ پاکستان کی طاقت اور استحکام پر ہے، اور وہ اپنی پیشہ ورانہ ذمہ داریوں کو پوری دیانت داری سے انجام دے رہے ہیں۔

سابق صدر آصف علی زرداری ایک بار پھر بھاری اکثریت سے صدر پاکستان منتخب

آخر میں محسن نقوی نے دوٹوک اعلان کیا جو لوگ اس جھوٹے بیانیے کو فروغ دے رہے ہیں وہ چاہے دشمن ایجنسیوں کے ساتھ مل جائیں، ہم پاکستان کو پھر سے مضبوط بنانے کے لیے ہر ممکن اقدام کریں گے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *