April 15, 2026 لائیو نیوز
بریکنگ نیوز
پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں تاریخی تیزی: 100 انڈیکس میں 16 ہزار سے زائد پوائنٹس کا ریکارڈ اضافہیو این سیکریٹری جنرل کا امریکہ اور ایران میں جنگ بندی کا خیر مقدم؛ پاکستان کے کلیدی کردار کا اعتراففضا علی کی تیسری شادی: شوہر اعجاز خان کون ہیں؟پاکستان کی کامیاب سفارتکاری: امریکہ اور ایران میں دو ہفتوں کی جنگ بندی، اسلام آباد مذاکرات کا مرکز بن گیاایران میں تباہ شدہ امریکی ایف 15 طیارے کا دوسرا اہلکار بھی ریسکیو، فائرنگ کا تبادلہایران کے بنیادی ڈھانچے پر حملہ ہوا تو عبرت کا نشان بنا دیں گے، کمانڈر پاسدارانِ انقلابعلی لاریجانی کی شہادت کا بدلہ: ایران کا اسرائیل، یو اے ای اور امریکی مراکز پر بڑا حملہوی لاگر رجب بٹ سے علیحدگی اور صلح کی افواہیں: ایمان فاطمہ نے خاموشی توڑ دیپاکستان اسٹاک ایکسچینج میں تاریخی تیزی: 100 انڈیکس میں 16 ہزار سے زائد پوائنٹس کا ریکارڈ اضافہیو این سیکریٹری جنرل کا امریکہ اور ایران میں جنگ بندی کا خیر مقدم؛ پاکستان کے کلیدی کردار کا اعتراففضا علی کی تیسری شادی: شوہر اعجاز خان کون ہیں؟پاکستان کی کامیاب سفارتکاری: امریکہ اور ایران میں دو ہفتوں کی جنگ بندی، اسلام آباد مذاکرات کا مرکز بن گیاایران میں تباہ شدہ امریکی ایف 15 طیارے کا دوسرا اہلکار بھی ریسکیو، فائرنگ کا تبادلہایران کے بنیادی ڈھانچے پر حملہ ہوا تو عبرت کا نشان بنا دیں گے، کمانڈر پاسدارانِ انقلابعلی لاریجانی کی شہادت کا بدلہ: ایران کا اسرائیل، یو اے ای اور امریکی مراکز پر بڑا حملہوی لاگر رجب بٹ سے علیحدگی اور صلح کی افواہیں: ایمان فاطمہ نے خاموشی توڑ دی

پی ایس ایل 7، لاہور قلندرز ، اسلام آباد یونائیٹڈ کو ہرا کر فائنل میں‌ پہنچ گیا

SHAHEEN AFRIDI LHR QALNDARS

پاکستان سپر لیگ 7 کے دوسرے ایلیمینیٹر میچ میں لاہور قلندرز نے اسلام آباد یونائیٹڈ کو 6 رنز سے شکست دے کر ٹورنامنٹ کے فائنل میں رسائی حاصل کر لی۔

قذافی اسٹیڈیم میں کھیلے گئے میچ میں اسلام آباد یونائیٹڈ کی ٹیم لاہور قلندرز کی جانب سے دیا گیا 169 رنز کا ہدف حاصل کرنے میں ناکام رہی اور اننگز کے آخری اوور میں 162 رنز پر آؤٹ ہو گئی۔

اسلام آباد کی جانب سے اعظم خان نے 40، ہیلز نے 38 اور آصف علی نے 25 رنز کی اننگز کھیلی۔ لاہور قلندرز کی جانب سے شاہین اور زمان خان نے دو دو کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔

پی ایس ایل 7 کے فائنل میں لاہور قلندرز کا مقابلہ دفاعی چیمپئن ملتان سلطانز سے اتوار کے روز ہو گا۔

اس سے پہلے لاہور قلندرز نے اسلام آباد یونائیٹڈ کے خلاف ٹاس جیت پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا۔

لاہور قلندرز کی جانب سے عبداللہ شفیق نے 52، کامران غلام 30، محمد حفیظ اور ڈیوڈ ویزے نے بالترتیب 28، 28 رنز کی اننگز کھیلی۔

اسلام آباد یونائیٹڈ کی جانب سے محمد وسیم اور لیم ڈوسن نے دو، دو کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *