June 4, 2024 · 1 min read
اسلام آباد ہائیکورٹ کا پی ٹی آئی کا مرکزی سیکرٹریٹ فوری ڈی سیل کرنے کا حکم
اسلام آباد ہائیکورٹ نے پی ٹی آئی کا مرکزی سیکرٹریٹ فوری ڈی سیل کرنے کا حکم دے دیا۔
اسلام آباد ہائیکورٹ کی جسٹس ثمن رفعت امتیاز نے 6 صفحات پر مشتمل تحریری فیصلہ جاری کر دیا۔عدالت نے سی ڈی اے کے خلاف پی ٹی آئی کی درخواست منظور کر لی۔
فیصلے میں کہا گیا ہے کہ سی ڈی اے نے 2022 اور 2023 میں سابقہ مالک کو نوٹس اور پھر شوکاز نوٹس جاری کیا۔ سی ڈی اے کوئی وضاحت پیش نہ کر سکا کہ نوٹسز پرانے مالک کو کیوں بھیجے جاتے رہے۔ سب سے اہم یہ ہے کہ نوٹس یا شوکاز نوٹس کی سروس کی کوئی رسید ریکارڈ پر نہیں۔
سی ڈی اے نے پی ٹی آئی مرکزی سیکرٹریٹ سیل کرنے کے آرڈر سے پہلے کوئی نوٹس نہیں کیا
Post Views: 1,126