آئی سی سی کرکٹ ورلڈ کپ کے اہم ترین میچ میں نیوزی لینڈ کو شکست

آئی سی سی کرکٹ

آئی سی سی کرکٹ ورلڈ کپ کے اہم ترین میچ میں پاکستان نے نیوزی لینڈ کو شکست دے دی ہے۔

پاک ہاکی ٹیم  ایشیا کپ میں شرکت نہیں کرے گی
سنیچر کو بنگلور کے چناسوامی سٹیڈیم میں کھیلے گئے میچ میں پاکستان کو جیت کے لیے 402 رنز کا ہدف ملا جس کے جواب میں پاکستان نے ڈک ورتھ لوئس میتھڈ کے تحت نیوزی لیںڈ کو 21 رنز سے ہرا دیا۔
پاکستان کی جانب سے اس انتہائی اہم میچ میں اوپنر فخر زمان نے جارحانہ اننگز کھیلتے ہوئے 11 چھکوں اور 8 چوکوں کی مدد سے 126 رنز بنائے اور آؤٹ نہیں ہوئے۔
کپتان بابر اعظم نے بھی فخر زمان کا خوب ساتھ دیتے ہوئے 6 چوکے اور 2 چھکے لگا کر 66 رنز کی اننگز کھیلی۔
سیمی فائنل میں رسائی حاصل کرنے کے لیے پاکستان کو یہ میچ ہر صورت جیتنا تھا جس میں گرین شرٹس کامیاب رہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *