April 15, 2026 لائیو نیوز
بریکنگ نیوز
پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں تاریخی تیزی: 100 انڈیکس میں 16 ہزار سے زائد پوائنٹس کا ریکارڈ اضافہیو این سیکریٹری جنرل کا امریکہ اور ایران میں جنگ بندی کا خیر مقدم؛ پاکستان کے کلیدی کردار کا اعتراففضا علی کی تیسری شادی: شوہر اعجاز خان کون ہیں؟پاکستان کی کامیاب سفارتکاری: امریکہ اور ایران میں دو ہفتوں کی جنگ بندی، اسلام آباد مذاکرات کا مرکز بن گیاایران میں تباہ شدہ امریکی ایف 15 طیارے کا دوسرا اہلکار بھی ریسکیو، فائرنگ کا تبادلہایران کے بنیادی ڈھانچے پر حملہ ہوا تو عبرت کا نشان بنا دیں گے، کمانڈر پاسدارانِ انقلابعلی لاریجانی کی شہادت کا بدلہ: ایران کا اسرائیل، یو اے ای اور امریکی مراکز پر بڑا حملہوی لاگر رجب بٹ سے علیحدگی اور صلح کی افواہیں: ایمان فاطمہ نے خاموشی توڑ دیپاکستان اسٹاک ایکسچینج میں تاریخی تیزی: 100 انڈیکس میں 16 ہزار سے زائد پوائنٹس کا ریکارڈ اضافہیو این سیکریٹری جنرل کا امریکہ اور ایران میں جنگ بندی کا خیر مقدم؛ پاکستان کے کلیدی کردار کا اعتراففضا علی کی تیسری شادی: شوہر اعجاز خان کون ہیں؟پاکستان کی کامیاب سفارتکاری: امریکہ اور ایران میں دو ہفتوں کی جنگ بندی، اسلام آباد مذاکرات کا مرکز بن گیاایران میں تباہ شدہ امریکی ایف 15 طیارے کا دوسرا اہلکار بھی ریسکیو، فائرنگ کا تبادلہایران کے بنیادی ڈھانچے پر حملہ ہوا تو عبرت کا نشان بنا دیں گے، کمانڈر پاسدارانِ انقلابعلی لاریجانی کی شہادت کا بدلہ: ایران کا اسرائیل، یو اے ای اور امریکی مراکز پر بڑا حملہوی لاگر رجب بٹ سے علیحدگی اور صلح کی افواہیں: ایمان فاطمہ نے خاموشی توڑ دی

آئی سی سی نے ٹیسٹ میچز کو 4 روزہ کرنے پر آمادگی ظاہر کردی: برطانوی میڈیا

برطانوی میڈیا نے دعویٰ کیا ہے کہ انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے ٹیسٹ میچز کی مدت پانچ دن سے کم کرکے چار دن کرنے پر آمادگی ظاہر کر دی ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق ٹیسٹ میچز کو چار روزہ کرنے کی تجویز کا مقصد ٹیسٹ کرکٹ کھیلنے والے چھوٹے ممالک کو زیادہ مواقع فراہم کرنا ہے تاکہ وہ مزید ٹیسٹ سیریز کھیل سکیں۔ آئی سی سی نے اس تجویز کی حمایت کا عندیہ دیا ہے۔

رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ یہ تجویز ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ کے 2027-29 سائیکل کے لیے زیر غور ہے، جس کے تحت چھوٹے ٹیسٹ کھیلنے والے ممالک کے لیے چار روزہ میچز کا فارمیٹ متعارف کرانے پر غور کیا جا رہا ہے۔

تاہم آسٹریلیا، بھارت اور انگلینڈ جیسے بڑے ممالک بدستور روایتی پانچ روزہ ٹیسٹ میچز کھیلتے رہیں گے۔

واضح رہے کہ یہ تجویز رواں سال ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ کے فائنل کے دوران سامنے آئی، جس کی حمایت آئی سی سی کے چیئرمین جے شاہ نے بھی کی ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *