سمندری طوفان بیپر جوائے بھارت سے ٹکرا گیا- پاکستانی حدود میں سمندری طوفان دن گیارہ بجے کے بعد داخل ہونے کا امکان ہے-
کراچی ، ٹھٹھہ اور کیٹی بندر سے طوفان آہستہ آہستہ دور ہونے لگا- بیپرجوائے سندھ کے ساحلی علاقے ڈیپلو، اسلام کوٹ، مٹھی اور ننگرپارکرسے ٹکرائے گا- لیکن طوفان کی شدت کم ہوتی جارہی ہے-
پنجاب اور خیبرپختون خوا میں آندھی اور طوفانی بارشوں نے تباہی مچا دی، 29 افراد جاںبحق، 150 زخمی
طوفان اس وقت کراچی سے دو سو پچپن کلومیٹر کی دوری پر ہے۔ طوفان کا ٹھٹھہ سے فاصلہ ایک سو پینسٹھ کلومیٹر، اور کیٹی بندر سے ایک سو پچیس کلومیٹر ہے۔
بحیرہ عرب میں موجود ’بپر جوائے‘ نامی سمندری طوفان میں شدت
ساحلی پٹی پر طوفان کے اثرات نمایاں ہیں ، مٹھی، بدین، ٹھٹھہ اور عمرکوٹ میں بادل برسنے کا سلسلہ جاری ہے- رات کو بارش کی شدت میں تیزی آںے کی پیشگوئی ہے-
سمندری طوفان کا کراچی سے فاصلہ مزید کم، 13 جون کو آندھی اور بارش کا امکان
کراچی میں بھی تیزہواؤں کے ساتھ بارش ہو گی- این ڈی ایم اے کا کہنا ہے سمندری طوفان نے کیٹی بندر کا رخ نہیں کیا ، طوفان کی مختلف موسمیاتی ماڈلز کے ذریعے مانیٹرنگ جاری ہے-