April 15, 2026 لائیو نیوز
بریکنگ نیوز
پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں تاریخی تیزی: 100 انڈیکس میں 16 ہزار سے زائد پوائنٹس کا ریکارڈ اضافہیو این سیکریٹری جنرل کا امریکہ اور ایران میں جنگ بندی کا خیر مقدم؛ پاکستان کے کلیدی کردار کا اعتراففضا علی کی تیسری شادی: شوہر اعجاز خان کون ہیں؟پاکستان کی کامیاب سفارتکاری: امریکہ اور ایران میں دو ہفتوں کی جنگ بندی، اسلام آباد مذاکرات کا مرکز بن گیاایران میں تباہ شدہ امریکی ایف 15 طیارے کا دوسرا اہلکار بھی ریسکیو، فائرنگ کا تبادلہایران کے بنیادی ڈھانچے پر حملہ ہوا تو عبرت کا نشان بنا دیں گے، کمانڈر پاسدارانِ انقلابعلی لاریجانی کی شہادت کا بدلہ: ایران کا اسرائیل، یو اے ای اور امریکی مراکز پر بڑا حملہوی لاگر رجب بٹ سے علیحدگی اور صلح کی افواہیں: ایمان فاطمہ نے خاموشی توڑ دیپاکستان اسٹاک ایکسچینج میں تاریخی تیزی: 100 انڈیکس میں 16 ہزار سے زائد پوائنٹس کا ریکارڈ اضافہیو این سیکریٹری جنرل کا امریکہ اور ایران میں جنگ بندی کا خیر مقدم؛ پاکستان کے کلیدی کردار کا اعتراففضا علی کی تیسری شادی: شوہر اعجاز خان کون ہیں؟پاکستان کی کامیاب سفارتکاری: امریکہ اور ایران میں دو ہفتوں کی جنگ بندی، اسلام آباد مذاکرات کا مرکز بن گیاایران میں تباہ شدہ امریکی ایف 15 طیارے کا دوسرا اہلکار بھی ریسکیو، فائرنگ کا تبادلہایران کے بنیادی ڈھانچے پر حملہ ہوا تو عبرت کا نشان بنا دیں گے، کمانڈر پاسدارانِ انقلابعلی لاریجانی کی شہادت کا بدلہ: ایران کا اسرائیل، یو اے ای اور امریکی مراکز پر بڑا حملہوی لاگر رجب بٹ سے علیحدگی اور صلح کی افواہیں: ایمان فاطمہ نے خاموشی توڑ دی

انگلینڈ کے فاسٹ بالر شادی کے لیے سیریز ادھوری چھوڑ کر وطن واپس روانہ

OLLY STONE ENGLAND CRICKETER

انگلینڈ کے فاسٹ بولر اولی اسٹون پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان جاری ٹیسٹ سیریز ادھوری چھوڑ کر اپنی شادی کے لیے وطن واپس روانہ ہوگئے۔

اولی اسٹون تین ٹیسٹ میچز کی سیریز کے لیے پاکستان میں موجود تھے، مگر ملتان میں جاری پہلے ٹیسٹ میچ میں انہیں ٹیم کا حصہ نہیں بنایا گیا۔ اسٹون کی شادی سیریز شروع ہونے سے کافی پہلے طے ہوچکی تھی، لیکن جب پاک انگلینڈ سیریز کا شیڈول سامنے آیا تو انہیں مشکل فیصلہ کرنا پڑا کہ آیا سیریز کے دوران شادی کے لیے واپس جانا مناسب ہوگا یا نہیں۔

انگلینڈ نے پہلے ون ڈے میچ میں میزبان ٹیم بنگلہ دیش کو تین وکٹوں سے ہرا دیا

برطانوی نشریاتی ادارے بی بی سی سے بات کرتے ہوئے اولی اسٹون نے بتایا کہ ان کی منگیتر شادی کو ری شیڈول کرنے پر آمادہ تھیں، لیکن انہوں نے اصرار کیا کہ مقررہ تاریخ یعنی 12 اکتوبر کو ہی شادی ہوگی۔

رپورٹس کے مطابق اولی اسٹون 15 اکتوبر سے شروع ہونے والے دوسرے ٹیسٹ کے لیے پاکستان واپس آکر ٹیم کو دوبارہ دستیاب ہوں گے۔

ویسٹ انڈیز کی خواتین کرکٹ ٹیم کا دورہ پاکستان، شیڈول کا اعلان کردیا گیا

واضح رہے کہ ملتان ٹیسٹ کے تیسرے روز انگلینڈ نے پاکستان کے 556 رنز کے جواب میں 3 وکٹوں کے نقصان پر 492 رنز بنالیے ہیں اور انگلینڈ کو پاکستان کا اسکور برابر کرنے کے لیے مزید 64 رنز درکار ہیں۔ جو روٹ 176 اور ہیری بروک 141 رنز کے ساتھ کریز پر موجود ہیں۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *