April 14, 2026 لائیو نیوز
بریکنگ نیوز
پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں تاریخی تیزی: 100 انڈیکس میں 16 ہزار سے زائد پوائنٹس کا ریکارڈ اضافہیو این سیکریٹری جنرل کا امریکہ اور ایران میں جنگ بندی کا خیر مقدم؛ پاکستان کے کلیدی کردار کا اعتراففضا علی کی تیسری شادی: شوہر اعجاز خان کون ہیں؟پاکستان کی کامیاب سفارتکاری: امریکہ اور ایران میں دو ہفتوں کی جنگ بندی، اسلام آباد مذاکرات کا مرکز بن گیاایران میں تباہ شدہ امریکی ایف 15 طیارے کا دوسرا اہلکار بھی ریسکیو، فائرنگ کا تبادلہایران کے بنیادی ڈھانچے پر حملہ ہوا تو عبرت کا نشان بنا دیں گے، کمانڈر پاسدارانِ انقلابعلی لاریجانی کی شہادت کا بدلہ: ایران کا اسرائیل، یو اے ای اور امریکی مراکز پر بڑا حملہوی لاگر رجب بٹ سے علیحدگی اور صلح کی افواہیں: ایمان فاطمہ نے خاموشی توڑ دیپاکستان اسٹاک ایکسچینج میں تاریخی تیزی: 100 انڈیکس میں 16 ہزار سے زائد پوائنٹس کا ریکارڈ اضافہیو این سیکریٹری جنرل کا امریکہ اور ایران میں جنگ بندی کا خیر مقدم؛ پاکستان کے کلیدی کردار کا اعتراففضا علی کی تیسری شادی: شوہر اعجاز خان کون ہیں؟پاکستان کی کامیاب سفارتکاری: امریکہ اور ایران میں دو ہفتوں کی جنگ بندی، اسلام آباد مذاکرات کا مرکز بن گیاایران میں تباہ شدہ امریکی ایف 15 طیارے کا دوسرا اہلکار بھی ریسکیو، فائرنگ کا تبادلہایران کے بنیادی ڈھانچے پر حملہ ہوا تو عبرت کا نشان بنا دیں گے، کمانڈر پاسدارانِ انقلابعلی لاریجانی کی شہادت کا بدلہ: ایران کا اسرائیل، یو اے ای اور امریکی مراکز پر بڑا حملہوی لاگر رجب بٹ سے علیحدگی اور صلح کی افواہیں: ایمان فاطمہ نے خاموشی توڑ دی

ارشد ندیم کا اولمپکس میں ریکارڈ، پاکستان نے 40 سال بعد گولڈ میڈل جیت لیا

ARSHAD NADEEM GOLD MEDALIST

پیرس اولمپکس کے جیولین تھرو ایونٹ میں پاکستانی اولمپئین ارشد ندیم نے گولڈ میڈل جیت لیا۔

ارشد ندیم نے 92.97 میٹر کی تھرو کرکے اولمپکس کی تاریخ میں ریکارڈ قائم کردیا۔

دفاعی چیمپئن بھارتی نیرج چوپڑا 89.45 میٹر کی تھرو کے ساتھ دوسرے نمبر پر رہے، انہوں نے اپنی پانچ تھروز ضائع کردیں۔

پاکستان 32 سال بعد اولمپک میں کوئی بھی میڈل جیتنے میں کامیاب ہوا ہے، پاکستان نے آخری مرتبہ بار سلونا اولمپکس 1992 کی ہاکی میں برانز میڈل جیتا تھا۔

پاکستان نے آخری گولڈ میڈل 1984 میں 40 سال پہلے جیتا تھا جو ہاکی ٹیم نے دلوایا تھا۔

فائنل مقابلے کے دوران ارشد ندیم اپنی پہلی باری میں تھرو نہ کرسکے لیکن دوسری باری میں انہوں نے 92.97 میٹر تھرو کی جو اولمپکس کی تاریخ کی اب تک سب سے بڑی تھرو ہے۔

 

ARSHAD NADEEM WINNER JAVELINTHROW
ARSHAD NADEEM WINNER JAVELINTHROW

ورلڈ ایتھلیٹکس چیمپئن شپ میں ارشد ندیم نے سلور میڈل جیت لیا

تیسری باری میں ارشد ندیم نے 88.72 میٹر، چوتھی باری میں 79.40 میٹر، پانچویں باری میں 84.87 میٹر جبکہ چھٹی باری میں91.79 میٹر تھرو کی۔

اس سے قبل اولمپک میں سب سے بڑی تھرو کا ریکارڈ ناروے کے اینڈریاس تھورکلڈسن کے پاس تھا جنہوں نے 2008 بیجنگ اولمپکس میں 90 اعشارئیہ 57 میٹر تھرو کی تھی، ارشد ندیم نے 16 سال بعد یہ ریکارڈ توڑ دیا ہے۔

ARSHAD NADEEM GOLD MEDALIST
ARSHAD NADEEM GOLD MEDALIST

 

ایونٹ کے فائنل میں دفاعی چیمپئین بھارت کے نیرج چوپڑا سمیت 12 ایتھلیٹس صف آرا تھے۔

نیرج چوپڑا نے 89.34 میٹرز تھرو کرکے فائنل میں جگہ بنائی تھی جبکہ ارشد ندیم 86.59 میٹرز کے ساتھ چوتھے نمبر پر رہے تھے، فائنل میں کوالیفیکیشن کا معیار 84 میٹرز یا پہلے 12 بہترین تھرو کرنے والے ایتھلیٹس تھے۔

فائنل میں قسمت آزمائی کرنے والے ترتیب وار ایتھلیٹس میں اینڈرسن پیٹر (جرمنی) 88.63 میٹرز، جولیان ویبر (جرمنی) 87.76 میٹرز، جولیس یوگو 85.97 (کینیا) میٹرز، لوئز ماریکو ڈی ڈی سلوا (برازیل) 85.9 میٹرز، جیکب واڈولیچ (چیک) 85.63 میٹرز، ٹونی کیرانینٹ (فن لینڈ) 85.27 میٹرز، اینڈرسن مردارے 84.13 (مولڈوا) میٹرز، اولیورہیلن ڈیرو (فن لینڈ) 83.81 میٹرز، کیشورن والکوٹ(ٹرن باگو) 83.02 میٹرز، ایل ایٹیلاٹالو(فن لینڈ) 82.91 میٹرز شامل تھے۔

واضح رہے کہ پاکستان نے آخری مرتبہ بار سلونا اولمپکس 1992 کی ہاکی میں برانز میڈل جیتا تھا، مزید براں 27 سالہ ارشد ندیم اولمپک کا انفرادی میڈل جیتنے والے تیسرے پاکستانی ہیں۔

پی سی بی کی بنگلا دیش کرکٹ بورڈکو ٹیسٹ ٹیم جلد پاکستان بھجوانےکی پیشکش

قبل ازیں پاکستان کو انفرادی حیثیت میں پہلا برانز میڈل روم اولمپکس 1960 میں کشتی میں پہلوان محمد بشیر نے دلوایا جبکہ سیول اولمپکس 1988 میں کراچی کے علاقے لیاری سے تعلق رکھنے والے باکسر حسین شاہ نے مڈل ویٹ کے درجے میں تیسری پوزیشن کے ساتھ پاکستان کیلئے دوسرا برانز میڈل جیتا تھا۔

واضح رہے کہ پاکستان کے 10 اولمپک میڈلز میں سے 8 قومی ہاکی ٹیم نے جیتے ہیں جن میں 3 گولڈ، 3 سلور اور 2 برانز میڈلز شامل ہیں۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *