April 15, 2026 لائیو نیوز
بریکنگ نیوز
پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں تاریخی تیزی: 100 انڈیکس میں 16 ہزار سے زائد پوائنٹس کا ریکارڈ اضافہیو این سیکریٹری جنرل کا امریکہ اور ایران میں جنگ بندی کا خیر مقدم؛ پاکستان کے کلیدی کردار کا اعتراففضا علی کی تیسری شادی: شوہر اعجاز خان کون ہیں؟پاکستان کی کامیاب سفارتکاری: امریکہ اور ایران میں دو ہفتوں کی جنگ بندی، اسلام آباد مذاکرات کا مرکز بن گیاایران میں تباہ شدہ امریکی ایف 15 طیارے کا دوسرا اہلکار بھی ریسکیو، فائرنگ کا تبادلہایران کے بنیادی ڈھانچے پر حملہ ہوا تو عبرت کا نشان بنا دیں گے، کمانڈر پاسدارانِ انقلابعلی لاریجانی کی شہادت کا بدلہ: ایران کا اسرائیل، یو اے ای اور امریکی مراکز پر بڑا حملہوی لاگر رجب بٹ سے علیحدگی اور صلح کی افواہیں: ایمان فاطمہ نے خاموشی توڑ دیپاکستان اسٹاک ایکسچینج میں تاریخی تیزی: 100 انڈیکس میں 16 ہزار سے زائد پوائنٹس کا ریکارڈ اضافہیو این سیکریٹری جنرل کا امریکہ اور ایران میں جنگ بندی کا خیر مقدم؛ پاکستان کے کلیدی کردار کا اعتراففضا علی کی تیسری شادی: شوہر اعجاز خان کون ہیں؟پاکستان کی کامیاب سفارتکاری: امریکہ اور ایران میں دو ہفتوں کی جنگ بندی، اسلام آباد مذاکرات کا مرکز بن گیاایران میں تباہ شدہ امریکی ایف 15 طیارے کا دوسرا اہلکار بھی ریسکیو، فائرنگ کا تبادلہایران کے بنیادی ڈھانچے پر حملہ ہوا تو عبرت کا نشان بنا دیں گے، کمانڈر پاسدارانِ انقلابعلی لاریجانی کی شہادت کا بدلہ: ایران کا اسرائیل، یو اے ای اور امریکی مراکز پر بڑا حملہوی لاگر رجب بٹ سے علیحدگی اور صلح کی افواہیں: ایمان فاطمہ نے خاموشی توڑ دی

ای کامرس کے میدان سے اچھی خبر، سیلر لسٹ‌ میں‌پاکستان کو ایمازون کا گرین سگنل

amazon nayaujala

ای کامرس کے میدان سے اچھی خبر آگئی. پاکستان کو بڑی کامیابی مل گئی. ای کامرس کی بڑی کمپنی ایمازون نے پاکستان کو سیلر لسٹ‌میں‌شامل کرنے کا فیصلہ کرلیا. عالمی شہرت یافتہ کمپنی ایمازون نے پاکستان کو سیلر لسٹ میں شامل کر لیا۔ تفصیلات کے مطابق پاکستان نے ای کامرس کے شعبے میں بڑی کامیابی حاصل کر لی ہے۔

مشیر تجارت نے کیا کہا؟؟

مشیر تجارت عبدالرزاق داؤد کا کہنا ہے کہ ایمازون کچھ ہی دنوں میں پاکستان کو اپنے فروخت کنندگان کی فہرست میں شامل کر لے گا۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر ٹویٹ کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ہم پچھلے سال سے ایمازون کے ساتھ منسلک ہیں اور اب یہ ہو رہا ہے۔

ایمازون فروخت کنندگان میں شمولیت ہمارے نوجوانوں، ایس ایم ایز اور خواتین کاروباری افراد کے لیے بہترین موقع ہے۔انہوں نے کہا کہ ای کامرس پالیسی ایک اہم سنگ میل پوری دنیا کے بہت سارے لوگوں نے ٹیم ورک کے ذریعہ حاصل کیا ہے۔

شہباز گل نے کیا خوشخبری سنائی؟؟

وزیراعظم کے معاون خصوصی شہباز گل کا کہنا ہے کہ پاکستان کی تاریخ میں جو کام پچھلے دس سال سے نہ ہو سکا. وہ بالآخر موجودہ حکومت نے کر دکھایا.اب اربوں کی سرمایہ کاری اور روزگار کے مواقع پیدا ہوں گے.شکریہ عمران خان ۔

انہوں نے کہا کہ ایمازون نے پاکستان کو سیلر لسٹ میں شامل کر دیا ہے. اس سے پاکستان عالمی منڈی میں شامل ہوگیا ہے۔ شہباز گل نے وزیراعظم عمران خان کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ اس سے اربوں کی سرمایہ کاری اور روزگار کے مواقع پیدا ہوں گے۔

دنیا کا سب سے بڑا آن لائن شاپنگ بازار ایمازون اب تک پاکستان سے کسی شخص کو بطور سیلر رجسٹرڈ نہیں کرتا تھا. جس کی وجہ سے پاکستانی شہری دیگر ممالک سے ایمزون کے اکاؤنٹ کھلوا کر اس پر کام کرتے ہیں. اور ماہانہ لاکھوں روپے کماتے ہیں۔

تاہم اب ایمازون نے پاکستان کو فروخت کنندگان کی لسٹ میں شامل کرنے کا گرین سگنل دیا ہے. جس کے بعد پاکستانی اپنا آئی ڈی بنا کر کام کر سکیں گے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *