امن کوسبوتاژکرنےکی ہرکوشش کوسختی سے ناکام بنادیں گے، آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر
آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر کا کہنا ہے کہ امن کوسبوتاژکرنےکی ہرکوشش کوسختی سے ناکام بنادیں گے۔ فتنہ الخوارج اوران کےنیٹ ورک کےخلاف متحد ہیں۔ لگن ،عزم اورقربانیوں کےساتھ اس فتنےکےخلاف قابوپالیں گے۔۔ دہشتگردوں کی اس سرزمین پرکوئی جگہ نہیں ہے۔ دشمن بھاری نقصان اٹھاتارہےگا۔
امن کوسبوتاژکرنےکی ہرکوشش کوسختی سے ناکام بنادیں گے،، آرمی چیف کا عزم کا اظہار۔۔ کہا دہشتگردوں کی اس سرزمین پرکوئی جگہ نہیں ہے۔ دشمن نفرت اورخوف کابیج بوناچاہتاہے،ہم کامیاب نہیں ہونے دیں گے۔۔ دشمن بھاری نقصان اٹھاتارہےگا۔
آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر نے پشاور کا دورہ کیا۔ آرمی چیف کی آمدپرکورکمانڈرپشاورنے استقبال کیا۔ آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف کوصوبے میں انسداد دہشتگردی آپریشنزپربریفنگ دی گئی۔ فتنہ الخوارج کےخلاف آپریشنز سے متعلق بریفنگ میں وزیراعلیٰ ،وزیرداخلہ اوردیگراعلیٰ حکام نے شرکت کی۔
بریفنگ میں آرمی چیف کومسلح افواج اورقانون نافذکرنےوالےاداروں کےآپریشنز کےبارے میں بتایاگیا۔ آرمی چیف نے مسلح افواج اورقانون نافذکرنےوالےاداروں کےاہلکاروں کی قربانیوں کوخراج عقیدت پیش کیا۔ آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف نے کہا کہ ہماری افواج نے دہشتگردوں کےلیڈروں کاخاتمہ یقینی بنایاہے۔ دہشتگردتنظیموں کاڈھانچہ تباہ اوران کےسہولتکاروں نشانہ بنایاگیاہے۔ اس جنگ کومنقطی انجام تک پہنچائیں گے۔
آرمی چیف کا کہنا تھا کہ لگن ،عزم اورقربانیوں کےساتھ اس فتنےکےخلاف قابوپالیں گے۔ دہشتگردوں کی اس سرزمین پرکوئی جگہ نہیں ہے۔ آرمی چیف نے قانون نافذ کرنے والے اداروں کی کوششوں کو بے حد سراہا،انہوں نے کہا کہ امن وعامہ کے قیام اور دہشتگرد حملوں کو ناکام بنانے میں ان اداروں کابڑاکردارہے۔
آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر کی خیبرپختونخوا کےسیاستدانوں سے بھی بات چیت ہوئی۔ مختلف سیاسی جماعتوں کے رہنماوں نے مختلف امور پر اظہارخیال کیا۔ سیاسی رہنماوں نے مشترکہ عزم کا اظہار کیا۔ سیاستدانوں نے مسلح افواج اورقانون نافذکرنےوالےاداروں سے اظہاریکجہتی کیا۔