اداکارہ ماڈل حمیرا اصغر کی لاش 6 ماہ پرانی لگتی ہے، پولیس حکام کی تحقیقات

اداکارہ ماڈل حمیرا اصغر

اداکارہ اور ماڈل حمیرا اصغر کی پُراسرار موت کی تحقیقات جاری ہیں۔ پولیس کی ٹیم نے ماہر ڈاکٹرز کےساتھ فلیٹ کا دورہ کیا۔ ایس ایس پی ساؤتھ کا کہنا ہے کہ جائے وقوعہ سے کوئی اسلحہ یا تشدد کے نشانات نہیں ملے، کافی پرانی لگتی ہے ۔پولیس حکام کے مطابق موت ممکنہ طورپر اکتوبر 2024 میں ہی ہوگئی تھی

اسلام قبول کرنے والی بھارتی اداکارہ کا شوبز کو خیربادکہنےکا اعلان

ایس ایس پی ساؤتھ کراچی ،پولیس سرجن کراچی اور دیگر ڈاکٹرز نے ڈیفنس میں واقع ادکارہ حمیرا اصغر کے فلیٹ کا معائنہ کیا ،پولیس حکام کے مطابق فلیٹ کے اندر کسی بھی جگہ سےخون کے نشانات نہیں ملے-

آسکر ایوارڈ یافتہ فلمساز کا ایلون مسک پر دستاویزی فلم بنانے کا اعلان

ایس ایس پی ساؤتھ کا کہنا ہے کہ جائے وقوعہ سے کوئی اسلحہ یا تشدد کے نشانات نہیں ملے، لاش کافی پرانی لگتی ہے، پوسٹ مارٹم کروایا ہے، رپورٹ ابھی محفوظ رکھی گئی ہے، کیمیکل ایگزائمر کی رپورٹ آنے پر مرنے کی وجوہات کا پتا چلے گا-

بھارتی اداکار نے 60 برس کی عمر میں دوسری شادی کرلی

پولیس حکام نے امکان ظاہر کیا ہےکہ حمیرا اصغر کی موت اکتوبر 2024 کے دوران ہوگئی تھی ،پولیس حکام کے مطابق فلیٹ کی اکتوبر 2024 سے بجلی منقطع تھی جبکہ موبائل فون ریکارڈ سے بھی اکتوبر کے بعد کسی سےرابطے کے شواہد نہیں ملے-

پولیس کا کہنا ہے کہ فلیٹ میں رکھے فریج میں موجود تمام اشیاء بھی زائد المیعاد ہوچکی ہیں ،تحقیقات میں سامنے آیا کہ ماڈل حمیرا اصغیر نے آخری مرتبہ مئی 2024 میں فلیٹ کا کرایہ ادا کیا تھا۔

صداکاری اور اداکاری کا ایک اور درخشندہ باب بند ہوگیا

ایس ایس پی ساؤتھ نے کہا کہ ،فلیٹ مالک سے نمبر لیکر گھر والوں سے رابطہ کیا، جن کا کہنا ہے کہ دو سال قبل تعلق ختم کردیا تھا، جب سے کوئی رابطہ نہیں، اہل علاقہ میں‌سے کسی نے کسی بھی قسم کی شکایت نہیں کی-

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *