ایشیا کپ: پاکستان اور بھارت کا ٹاکرا 7 اور 14 ستمبر کو متوقع

ایشیا کپ کرکٹ ٹورنامنٹ

ایشیا کپ: پاکستان اور بھارت کا ٹاکرا 7 اور 14 ستمبر کو متوقع

دبئی/ممبئی: بھارتی میڈیا نے دعویٰ کیا ہے کہ ایشیا کرکٹ کپ 2025 کا انعقاد 5 ستمبر سے نیوٹرل وینیو متحدہ عرب امارات (یو اے ای) میں کیے جانے کا امکان ہے، جبکہ شائقین کرکٹ کو پاکستان اور بھارت کے درمیان بڑا ٹاکرا 7 ستمبر کو دیکھنے کو مل سکتا ہے۔

رپورٹس کے مطابق، ایشیا کپ میں کم از کم دو مرتبہ پاک-بھارت مقابلہ ہونے کا امکان ظاہر کیا جا رہا ہے — ایک بار گروپ اسٹیج میں اور دوسرا سپر فور اسٹیج میں، جو کہ ممکنہ طور پر 14 ستمبر کو شیڈول کیا جا سکتا ہے۔

بھارت نے سری لنکا کو عبرت ناک شکست دے کر ایشیا کپ اپنے نام کرلیا
ذرائع کا کہنا ہے کہ بھارت سمیت ایشیا کپ میں شامل دیگر کرکٹ بورڈز اپنی حکومتوں سے ٹورنامنٹ کے لیے حتمی منظوری حاصل کرنے کے قریب پہنچ چکے ہیں۔ امکان ظاہر کیا جا رہا ہے کہ اگلے چند روز میں وینیو اور شیڈول کی باضابطہ تصدیق کر دی جائے گی۔

کیا انڈیا سے آنے والی انجو پاکستانی کرکٹ ٹیم کو سپورٹ کر رہی ہیں؟

واضح رہے کہ پاکستان ایشیا کپ 2025 کا میزبان ہے، تاہم بھارت کی جانب سے پاکستان آ کر کھیلنے سے انکار کے بعد نیوٹرل وینیو کا آپشن زیر غور آیا۔ اس سے قبل سری لنکا اور عمان جیسے ممالک کے نام بھی لیے جا رہے تھے، مگر یو اے ای سب سے مضبوط امیدوار کے طور پر سامنے آیا ہے۔

کرکٹ شائقین کو ایک بار پھر عالمی اسٹیج پر روایتی حریفوں کا سامنا دیکھنے کو ملے گا، اور ممکنہ طور پر ان مقابلوں کا فائنل میں بھی دہرانا خارج از امکان نہیں۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *