ایل او سی پر بھارتی اشتعال انگیزی، پاک فوج کا مؤثر جواب — سیکیورٹی ذرائع
سیکیورٹی ذرائع کے مطابق بھارت نے 29 اور 30 اپریل کی درمیانی شب لائن آف کنٹرول (ایل او سی) پر کیانی اور منڈل سیکٹرز میں بلااشتعال فائرنگ کی۔
رپورٹس کے مطابق بھارتی فورسز کی جانب سے چھوٹے ہتھیاروں کا استعمال کیا گیا، تاہم پاک فوج نے بھرپور جوابی کارروائی کرتے ہوئے دشمن کو منہ توڑ جواب دیا۔
سیکیورٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ پاک فوج کے مؤثر جواب سے بھارتی فورسز کو خاموش کروا دیا گیا، اور دشمن کے متعدد مورچوں کے تباہ ہونے کی اطلاعات بھی موصول ہوئی ہیں۔
ذرائع کے مطابق مقبوضہ کشمیر میں بھارتی چکپترا پوسٹ کو نشانہ بناتے ہوئے مکمل طور پر تباہ کر دیا گیا۔
یہ اشتعال انگیزی بھارت کے جنگی جنون کی واضح عکاسی کرتی ہے، تاہم پاک فوج ملکی سالمیت کے دفاع کے لیے ہر وقت تیار ہے۔