March 17, 2026 لائیو نیوز
بریکنگ نیوز
عید الفطر 2026: پاکستان ریلوے کا 4 عید اسپیشل ٹرینیں چلانے کا اعلانپیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں 55 روپے فی لیٹر کا بڑا اضافہ، اطلاق ہوگیاعوام پر پیٹرول بم گرادیا گیا، پیٹرول فی لیٹر 8 روپے کا اضافہایرانی سرکاری میڈیا نے ایران کے سپریم لیڈر آیت اللہ خامنہ ای کے شہید ہونے کی تصدیق کردیٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ: ہولڈر اور شیفرڈ کا عالمی ریکارڈ، ویسٹ انڈیز کا جنوبی افریقہ کو جیت کے لیے 177 رنز کا ہدفپاکستان بمقابلہ بھارت: کرکٹ کا سب سے بڑا مقابلہ آج کولمبو میںدس روپے کے نوٹ کی قسمت کا فیصلہ وزیرخزانہ کی سربراہی میں قائم کمیٹی کرے گیسرگودھا کی تحصیل کوٹ مومن میں ٹریفک حادثہ 14 افراد کی جان نگل گیاعید الفطر 2026: پاکستان ریلوے کا 4 عید اسپیشل ٹرینیں چلانے کا اعلانپیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں 55 روپے فی لیٹر کا بڑا اضافہ، اطلاق ہوگیاعوام پر پیٹرول بم گرادیا گیا، پیٹرول فی لیٹر 8 روپے کا اضافہایرانی سرکاری میڈیا نے ایران کے سپریم لیڈر آیت اللہ خامنہ ای کے شہید ہونے کی تصدیق کردیٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ: ہولڈر اور شیفرڈ کا عالمی ریکارڈ، ویسٹ انڈیز کا جنوبی افریقہ کو جیت کے لیے 177 رنز کا ہدفپاکستان بمقابلہ بھارت: کرکٹ کا سب سے بڑا مقابلہ آج کولمبو میںدس روپے کے نوٹ کی قسمت کا فیصلہ وزیرخزانہ کی سربراہی میں قائم کمیٹی کرے گیسرگودھا کی تحصیل کوٹ مومن میں ٹریفک حادثہ 14 افراد کی جان نگل گیا

علامہ خادم حسین رضوی سپرد خاک، صاحبزادے سعد رضوی تحریک لبیک کے نئے امیر منتخب

Khadim Rizvi funeral1

علامہ خادم حسین رضوی سپرد خاک، صاحبزادے سعد رضوی تحریک لبیک کے نئے امیر منتخب

ممتازعالم دین اور تحریک لبیک کے سربراہ علامہ خادم حسین رضوی رضوی کو مدرسہ ابوذر غفاری میں سپرد خاک کردیا گیا، بڑے صاحبزادے سعد رضوی کو تحریک لبیک کا نیا امیرمنتخب کرلیا گیا۔

صاحبزادے سعد رضوی تحریک لبیک کے نئے امیر منتخب

تحریک لبیک کے سربراہ علامہ خادم حسین رضوی کی نمازجنازہ گریٹراقبال پارک میں ادا کردی گئی۔ بڑے صاحبزادے سعد رضوی نے نمازجنازہ پڑھائی۔

علامہ خادم حسین رضوی کا جسد خاکی قافلے کی صورت میں مینار پاکستان گراؤنڈ لایا گیا، نماز جنازہ کے موقع پر سخت سکیورٹی انتظامات کئے گئے۔ شہر کے داخلی و خارجی راستوں پر چیکنگ کی گئی۔

گریٹر اقبال پارک، آزادی فلائی اوور اور اطراف کی سڑکوں پر عقیدت مندوں کا جم غفیر رہا، وفاقی وزیر مذہبی امور پیر نور الحق قادری نے بھی نمازجنازہ میں شرکت کی۔

علامہ خادم رضوی کا آخری دیدار

مولانا خادم رضوی کو مدرسہ ابوذر غفاری میں سپرد خاک کردیا گیا، علامہ خادم رضوی کی تدفین کے بعد صاحبزادے علامہ سعد رضوی کو تحریک لبیک کا نیا امیر بھی منتخب کرلیا گیا۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *