April 15, 2026 لائیو نیوز
بریکنگ نیوز
پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں تاریخی تیزی: 100 انڈیکس میں 16 ہزار سے زائد پوائنٹس کا ریکارڈ اضافہیو این سیکریٹری جنرل کا امریکہ اور ایران میں جنگ بندی کا خیر مقدم؛ پاکستان کے کلیدی کردار کا اعتراففضا علی کی تیسری شادی: شوہر اعجاز خان کون ہیں؟پاکستان کی کامیاب سفارتکاری: امریکہ اور ایران میں دو ہفتوں کی جنگ بندی، اسلام آباد مذاکرات کا مرکز بن گیاایران میں تباہ شدہ امریکی ایف 15 طیارے کا دوسرا اہلکار بھی ریسکیو، فائرنگ کا تبادلہایران کے بنیادی ڈھانچے پر حملہ ہوا تو عبرت کا نشان بنا دیں گے، کمانڈر پاسدارانِ انقلابعلی لاریجانی کی شہادت کا بدلہ: ایران کا اسرائیل، یو اے ای اور امریکی مراکز پر بڑا حملہوی لاگر رجب بٹ سے علیحدگی اور صلح کی افواہیں: ایمان فاطمہ نے خاموشی توڑ دیپاکستان اسٹاک ایکسچینج میں تاریخی تیزی: 100 انڈیکس میں 16 ہزار سے زائد پوائنٹس کا ریکارڈ اضافہیو این سیکریٹری جنرل کا امریکہ اور ایران میں جنگ بندی کا خیر مقدم؛ پاکستان کے کلیدی کردار کا اعتراففضا علی کی تیسری شادی: شوہر اعجاز خان کون ہیں؟پاکستان کی کامیاب سفارتکاری: امریکہ اور ایران میں دو ہفتوں کی جنگ بندی، اسلام آباد مذاکرات کا مرکز بن گیاایران میں تباہ شدہ امریکی ایف 15 طیارے کا دوسرا اہلکار بھی ریسکیو، فائرنگ کا تبادلہایران کے بنیادی ڈھانچے پر حملہ ہوا تو عبرت کا نشان بنا دیں گے، کمانڈر پاسدارانِ انقلابعلی لاریجانی کی شہادت کا بدلہ: ایران کا اسرائیل، یو اے ای اور امریکی مراکز پر بڑا حملہوی لاگر رجب بٹ سے علیحدگی اور صلح کی افواہیں: ایمان فاطمہ نے خاموشی توڑ دی

کینیڈا کے وزیراعظم جسٹن ٹروڈوکی جماعت کی انتخابات میں‌کامیابی

PM CANDA ELECTION 2nd TERM VICTORY

کینیڈا کے وزیراعظم جسٹن ٹروڈوکی جماعت اتحادی حکومت بنانےکی پوزیشن میں آگئی لیکن انہیں ایک چھوٹی بائیں بازو کی جماعت کی حمایت کی ضرورت ہو گی۔

کینیڈاکے پارلیمانی انتخابات میں پولنگ کے بعد ووٹوں کی گنتی کا سلسلہ جاری ہے اور ابتدائی نتائج کے مطابق وزیراعظم ٹروڈوکی لبرل جماعت اتحادیوں کے ساتھ مل کر نئی حکومت کی تشکیل کی پوزیشن میں آگئی ہے۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق کینیڈا میں عام انتخابات کے لیے پیر کو ہونے والی ووٹنگ کے بعد نتائج کی آمد کا سلسلہ جاری ہے اور اب تک حکمراں جماعت لبرل پارٹی سب سے زیادہ 146 نشستوں کے ساتھ سرفہرست ہے۔

ابتدائی نتائج کے مطابق علیحدگی پسند جماعت بلاک کیوبیکوز 33 نشستیں حاصل کرنے میں کامیاب ہوئی ہے جب کہ کنزرویٹو پارٹی کو 12، نیو ڈیمو کریٹک پارٹی چار اور گرین پارٹی ایک نشست حاصل کرنے میں کامیاب ہوئی۔

اکثریتی حکومت بنانے کے لیے کسی بھی جماعت کو 338 کے ایوان میں 170 نشستیں درکار ہیں۔

حکومت بنانے اور نئی قانون سازی کے لیے جسٹن ٹروڈو کو بائیں بازو کی حزب اختلاف کی جماعتوں پر انحصار کرنا ہو گا۔

پارلیمانی انتخابات میں ایک بار پھر کامیابی حاصل کرنے پر جسٹن ٹروڈو نے سوشل میڈیا کے ذریعے سب کا شکریہ ادا کیا اور لکھا کہ ان کی ٹیم مستقبل میں کینیڈا کے تمام لوگوں کے لیے سخت محنت کرے گی۔

دوسری جانب کوئنز یونیورسٹی میں شعبہ سیاسیات کے پروفیسر جوناتھن روز کا کہنا ہے کہ نیو ڈیمو کریٹک پارٹی کی کارکردگی مایوس کن رہی اور بلاک کیوبیکوز نے انتخابات میں سب کو حیران کیا۔

اُن کا کہنا تھا “میرے خیال میں بلاک کیوبیکوز کی 20 نشستوں پر کامیابی کا امکان تھا لیکن اس نے 30 سے زائد نشستیں حاصل کر کے حیران کر دیا ہے۔”

پروفیسر جوناتھن کے بقول، اکثریتی جماعت کے مقابلے میں اتحادی حکومت غیر مستحکم رہتی ہے۔ جسٹس ٹروڈو اور ان کی جماعت لبرل پارٹی کو بلاک کیوبیکوز کی ضرورت نہیں ہے۔

یاد رہے کہ وزیرِ اعظم جسٹن ٹروڈو کو انتخابات سے چند روز ایک پرانی نسل برستانہ تصویر پر شدید تنقید کا سامنا تھا جس میں وہ سیاہ دکھائی دے رہے تھے اور اس پر اُنہیں معافی بھی مانگنا پڑی۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *